میرے شو میں بھی لوگ اب کھل بات کرنے سے گریز کرتے ہیں: کرن جوہر

تصویر کے کاپی رائٹ facebook
Image caption کرن کا کہنا ہے کہ پہلے فلمی ستارے ان کے شو میں جتنی بے باکی سے بات کرتے تھے اب ویسا نہیں ہوتا ہے۔

بالی وڈ کے فلم ساز کرن جوہر کے معروف ٹی وی شو 'کافی ود کرن' کی 100 قسطیں پوری ہو چکی ہیں لیکن اب کرن کا کہنا ہے کہ پہلے فلمی ستارے ان کے شو میں جتنی بے باکی سے بات کرتے تھے اب ویسا نہیں ہوتا۔

کھل کر بات نہ کرن سے نقصان یہ پہنچا ہے کہ اب سٹارز کرن کے شو میں متنازع موضوعات پر بات کرنے سے گریز کرتے یا پھر ہچکچاتے ہیں۔

کرن جوہر کہتے ہیں: 'یہ سارے مہمان جانتے ہیں کہ کوئی ڈاٹ کام یا سوشل میڈیا ان پر نظر رکھ رہا ہے۔ اب انھیں معلوم ہے کہ وہ کچھ بھی بولیں گے تو اس کا کوئی اور مطلب بھی نکل سکتا ہے، ہیڈ لائن بن سکتی ہے لیکن یہ ان کے لیے اچھا نہیں ثابت ہوگآ۔'

وہ مزید کہتے ہیں: 'اس لیے کچھ بولنے سے پہلے وہ سوچتے ہیں۔ یہ غلط بات ہے کیونکہ کچھ باتیں بطور مذاق مختلف تناظر میں کہی جاتی ہیں لیکن ان کی تشریح کچھ اور ہی کر لی جاتی ہے۔ میں تو یہی کہوں گا کہ کوئی کسی کو دکھ نہیں پہنچانا چاہتا، بس سب کا اپنا ایک نظریہ ہوتا ہے۔'

تصویر کے کاپی رائٹ facebook
Image caption حال ہی میں دو ایسے مہمان آئے جن کو ایک ساتھ لانے کا کام کرن ہی کر سکتے تھے۔ اور یہ مہمان تھے رنویر سنگھ اور رنبیر کپور

کافی ود کرن کا پہلا سیزن 2004 میں شروع ہوا تھا اور پہلے مہمان شاہ رخ خان اور کاجول تھے۔ 2016 میں پانچویں سیزن کی شروعات بھی شاہ رخ کے ساتھ ہی ہوئی۔ اس کے بعد ٹوئنکل کھنہ اور اکشے کمار اس میں آئے۔

حال ہی میں دو ایسے مہمان آئے جن کو ایک ساتھ لانے کا کام کرن ہی کر سکتے تھے۔ اور یہ مہمان تھے رنویر سنگھ اور رنبیر کپور۔

ایک دوسرے پر طنز کرنے اور حاضر جوابی کا چلن شاید کرن کے شو سے ہی شروع ہوا۔

کرن جوہر کو ایسا لگتا ہے کہ شو میں لوگ کم بولتے ہیں لیکن بعض کے مطابق کچھ نہ بول کر بھی لوگ بہت کچھ بول جاتے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ facebook
Image caption شاہ رخ کرن کے دوست ہیں اور وہ ان کے شو میں کئی بار آچکے ہیں

کرن اس بات سے بہت خوش ہیں کہ 100 قسطیں پوری ہوچکی ہیں کیونکہ ان کی شناخت ٹی وی سے بھی بنی ہے۔

وہ کہتے ہیں: 'جب لوگ مجھے دیکھتے ہیں تو وہ مجھے ایک اینکر کی طور پر پہنچاتے ہیں۔ فلم ساز یا ڈائریکٹر کے طور پر نہیں۔'

اس شو کے اگلے پروگرام عامر خان آنے والے ہیں جو اپنی آنے والی فلم دنگل کے بارے میں بات کریں گے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں