’برٹنی سپیئرز زندہ ہیں،‘ سونی کی معافی

امریکہ تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption 35 سالہ بریٹنی سپیئرز نے اس واقعے پر خود تو ردِ عمل ظاہر نہیں کیا تاہم ان کے مینیجر نے بتایا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں

سونی میوزک نے معروف امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز کی وفات کے بارے میں غلط ٹوئیٹس کرنے پر گلوکارہ سے اور ان کے مداحوں سے معافی مانگی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ہیک کر لیا گیا تھا جس کی وجہ سے ایسی غیر درست ٹوئیٹس کی گئیں تاہم انھوں نے فوراً ہی ان کو ہٹا دیا ہے۔

سونی کا کہنا ہے کہ وہ برٹنی سپیئرز اور ان کے مداحوں دونوں سے معافی چاہتے ہیں۔

35 سالہ برٹنی سپیئرز نے اس واقعے پر خود تو ردِ عمل ظاہر نہیں کیا تاہم ان کے مینیجر نے بتایا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption سونی کا کہنا ہے کہ وہ برٹنی سپیئرز اور ان کے مداحوں دونوں سے معافی چاہتے ہیں

’آور مائن‘ نامی ایک ہیکنگ گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

چند روز قبل ہی بظاہر اسی گروپ نے نیٹ فلیکس یو ایس اور مارول انٹرٹینمنٹ کے ٹوئٹر اکاٰنٹس بھی ہیک کیے تھے۔

فیس بک کے مارک زکربرگ اور گوگل کے چیف ایگزیکٹیو سندر پیچائی کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی ہیکنگ میں بھی اسی گروپ کے ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں