سٹار وارز کی پرنسز کیری فشر چل بسیں

تصویر کے کاپی رائٹ 20TH CENTURY FOX VIA AP
Image caption سٹار وارز سیریز نے کیری فشر کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا

سٹار وارز سیریز میں شہزادی لِیا کا کردار ادا کرنے والی امریکی اداکارہ کیری فشر کا انتقال ہو گیا ہے۔

ان کی ععر 60 برس تھی اور گذشتہ دنوں انھیں دل کا دورہ پڑا تھا۔

جمعے کو جب لندن سے لاس اینجلس جاتے ان کی طبیعت خراب ہوئی اور جہاز کی لینڈنگ کے بعد انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ان کے خاندان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان کا انتقال منگل کی صبح ہوا۔

تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption سٹار وارز کی نئی سیریز کے لیے کیری نے 35 کلو وزن گھٹایا

فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور ان کے مداح ان کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کر رہی ہیں۔

ان کی والدہ اور بیٹی نے الگ الگ پیغامات میں ان کے چاہنے والوں کی دعاؤں پر شکریہ ادا کیا۔

کیری فشر کے ساتھ سٹار وارز میں کام کرنے والے ہیریسن فورڈ کہتے ہیں کہ کیری ان لوگوں میں سے تھیں جو زندگی کا مقابلہ بہادری سے کرتے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption کیری فشر کی والدہ اداکارہ ڈیبی رینولڈز کے ہمراہ

سٹار وارز سیریز کے خالق جارج لوکس کہتے ہیں کہ وہ بہت سمارٹ اور قابل اداکارہ، لکھاری اور مزاحیہ نگار تھیں۔ وہ ایک خوبصورت شخصیت کی مالک تھیں اور ہر ایک سے محبت کرتی تھیں۔`