حسینۂ عالم کے لیے مقابلہِ حسن، تصاویر
فلپائن کے شہر منیلا میں منعقد ہونے والے اس مس یونیورس مقابلے میں پارسی نژاد فرانسیسی حسینہ آئرش مترینی کو کائنات کی سب سے خوبصورت خاتون جج کیا گيا اور اس کے لیے ان کی تاج پوشی کی گئی۔
30 جنوری کو فلپائن کے شہر منیلا میں منعقد ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں پارسی نژاد فرانسیسی حسینہ آئرش مترینی نے 68ویں عالمی مقابلہ حسن کو جیتا۔
سٹیج پر اس اعلان کے بعد اس بار فرانس کی آئرش نے یہ خطاب جیتا ہے انھیں سابق حسینہ عالم پیا رتزبیک نے تاج پہنایا
24 سالہ آئرش میتیرینی پیشے سے ڈینٹل سرجن ہیں اور وہ مس فرانس کا خطاب جیتنے کے بعد عالمی مقابلے میں اتری تھیں۔
مس ہیتی ریقویئل، (دائیں) اس مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہیں اور 23 سالہ مس کولمبیا اینڈریہ ٹووؤر (بائیں) تیسرے نمبر پر رہیں۔
68واں عالمی مقابلہ حسن کے اعلان سے عین قبل سٹیج پر آئرش میرینی میزبان سے بات چیت کرتے ہوئے
24 سالہ دانت کی ڈاکٹر کا ارادہ ہے کہ انھیں جو مس یونیورس کے خطاب سے شہرت ملی ہے وہ اس کا استعمال دانتوں اور منہ کی صفائی کے فروغ کے لیے استعمال کریں گی۔
مس یونیورس کے مقابلے میں دنیا بھر کے کئی ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی، مس آئرس انھیں حسیناؤں کے ساتھ فوٹو بنواتے ہوئے۔
خطاب جیتنے کے بعد ہونی والی کانفرنس کے اختتام پر نئی مس یونیورس فلپائن کے معروف تاجر لوئیس چاوت سگسن کے ساتھ خوشگوار لمحات شیئر کرتے ہوئے
مس ہیتی ریقویئل، مس فرانس آئرش اور مس کولمبیا اینڈریہ آخر مرحلے میں نتائج کا انتظار کرتے ہوئے
حسینۂ کائنات کا تاج فرانس کی آئرش متیرینی نے جیت لیا
فلپائن کے شہر منیلا میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسن میں فرانس کی حسینہ آئرش متیرینی کو حسینۂ کائنات قرار دیا گیا ہے۔