آسکرز ایوارڈ 2017: تصاویر میں

،تصویر کا ذریعہKevin Winter / Getty Images)
اتوار کی شب آسکرز کی تقریب کے دوران اس وقت دلچسپ صوررتحال پیدا ہوئی جب بہترین فلم کے ایوارڈ کے لیے جیتنے والی فلم مون لائٹ کے نام کی جگہ لا لا لینڈ کے نام کا اعلان کر دیا گیا۔
،تصویر کا ذریعہLucy Nicholson / Reuters
اس غلط فہمی کی وجہ ایوارڈ کا اعلان کرنے والے وارن بیٹی کو دیا جانے والا غلط لفافہ تھا۔
،تصویر کا ذریعہMark Ralston / AFP
چند منٹ کی غلط فہمی کے بعد لا لا لینڈ کے پروڈیوسر نے مائیک پر آ کر اعلان کیا کہ ایوارڈ کی فاتح فلم دراصل مون لائٹ ہی ہے
،تصویر کا ذریعہLucy Nicholson / Reuters
بہترین اداکار کا انعام کیسی ایفلیک نے 'مانچسٹر بائی دا سی' میں اداکاری پر حاصل کیا۔ اس ایوارڈ کے لیے ان کا مقابلہ ڈینزل واشنگٹن جیسے منجھے ہوئے اداکار سے تھا
،تصویر کا ذریعہMark Ralston / AFP
لا لا لینڈ کو مجموعی طور پر چھ ایوارڈ ملے جن میں ایما سٹون کا بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی ہے۔ یہ سٹون کا پہلا آسکر ہے۔ وہ اس سے قبل 2015 میں فلم برڈ مین کے لیے بھی نامزد ہوئی تھیں۔
،تصویر کا ذریعہMark Ralston / AFP
مہرشالا علی نے فلم مون لائٹ کے لیے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ وہ 2014 کے بعد سے یہ انعام جیتنے والے پہلے سیاہ فام اداکار بنے۔
،تصویر کا ذریعہ Chris Pizzello / Invision / AP
بہترین معاون اداکارہ کا انعام سیاہ فام اداکارہ وایولا ڈیوس نے جیتا۔ انھوں نے 'فینسز` میں روز نامی کردار کے روپ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
،تصویر کا ذریعہLucy Nicholson / Reuters
89ویں آسکرز ایوارڈز کی تقریب لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوئی
،تصویر کا ذریعہLucy Nicholson / Reuters
گلوکار جسٹن ٹمبرلیک نے تقریب کے آغاز میں آسکر کے لیے نامزد نغمہ ’کانٹ سٹاپ دا فیلنگ‘ گایا۔
،تصویر کا ذریعہLucy Nicholson / Reuters
الیہاندرو برتولازی، جیورجیو گریگورینی اور کرسٹوفر نیلسن کو فلم سوئسائیڈ سکواڈ کے لیے بہترین میک اپ کا ایوارڈ دیا گیا۔
،تصویر کا ذریعہLucy Nicholson / Reuters
کولین ایٹوڈ نے اپنا چوتھا آسکر ایوارڈ ’فینٹاسٹک بیسٹس اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم‘ کے لیے حاصل کیا۔ اس سے قبل وہ کاسٹیوم ڈیزائن کے لیے 2011 میں ایلس ان ونڈر لینڈ، 2006 میں میموائرز آف گیشا اور 2003 میں شکاگو کے لیے یہ اعزاز جیت چکی ہیں۔
،تصویر کا ذریعہLucy Nicholson / Reuters
تقریب کے شرکا کے لیے مٹھائیوں کے چھوٹے چھوٹے پیکٹ گرائے گئے
،تصویر کا ذریعہKevin Winter / Getty Images
بہترین دستاویزی فیچر فلم کا ایوارڈ او جے: میڈ ان امریکہ کو ملا جسے وصول کرنے کے لیے پروڈیوسر کیرولین واٹرلو اور ہدایتکار ایزرا ایڈلمین سٹیج پر آئے
،تصویر کا ذریعہKevin Winter / Getty Images
کیون او کونل کو ہیک سا رج کے لیے بہترین ساؤنڈ مکسنگ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس سے قبل وہ 21 مرتبہ آسکرز کے لیے نامزد ہوئے تھے تاہم یہ ان کا پہلا ایوارڈ ہے۔
،تصویر کا ذریعہLucy Nicholson / Reuters
میزبان جمی کمیل نے تقریب کے دوران فلم لائن کے اداکار سنی پوار کو گود میں اٹھا لیا
،تصویر کا ذریعہFrazer Harrison / Getty Images)
بہترین اینیمیٹڈ فیچر فلم کا ایوارڈ زوٹوپیا کے حصے میں آیا
،تصویر کا ذریعہChris Pizzello / Invision / AP
فلم بیک ٹو فیوچر کو یاد کرنے کے لیے مائیکل جے فوکس اور سیتھ روگن اس فلم کی مشہور کار ڈیلوریئن میں بیٹھ کر سٹیج پر آئے
،تصویر کا ذریعہMark Ralston / AFP
بہترین مختصر دستاویزی فلم کا ایوارڈ وائٹ ہیلمٹس کو دیا گیا۔ یہ فلم شام میں فضائی حملوں کے بعد امدادی کارروائیاں کرنے والے افراد کے بارے میں ہے۔
،تصویر کا ذریعہLucy Nicholson / Reuters
ہر سال کی طرح اس بار بھی گذشتہ برس کے دوران انتقال کر جانے والے اداکاروں، ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز کے نام تقریب کے دوران سکرین پر دکھائے گئے
آسکرز میں بہترین فلم کا انعام غلط فلم کے نام
امریکی شہر لاس اینجلس میں 89ویں آسکر ایوارڈز میں ایک پیش کار نے غلطی سے ’مون لائٹ‘ کی جگہ ’لا لا لینڈ‘ کو بہترین فلم قرار دے دیا، تاہم بعد میں ان کی غلطی کی تصحیح کر دی گئی۔