اداکارہ سری دیوی کی فلموں میں واپسی اچھی رہی ہے

سری دیوی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

سری دیوی نے فلموں میں ایک طویل اننگز کھیلی ہے اور 'مام' ان کی 300 ویں فلم ہے

2017 میں 90 کے عشرے کی مشہور اداکارائیں فلموں میں کم بیک کر رہی ہیں جن میں سے کسی کی واپسی باکس آفس پر شاندار رہے تو کسی کی فلم کا برا حال ہے۔

سری دیوی کے ساتھ اس برس جن اداکاراؤں نے دوبارہ پردۂ سیمیں کا رخ کیا وہ ہیں روینہ ٹنڈن اور منیشا کوئرالا۔ منیشا کوئرالا نظر آئیں فلم 'ڈیئر مایا' میں تو روینہ ٹنڈن نے اپنی اداکاری کے جواہر دکھائے فلم 'ماتر' اور 'شب' میں۔

سری دیوی نے جب 90 کی دہائی میں اپنے فلمی کریئر کو الودع کہا تھا تو اس وقت ان کی فلمیں اچھی طرح سے نہیں چل رہی تھیں۔ لیکن اس طویل وقفے کے بعد جب وہ واپس آئیں تو اپنی اداکاری سے ایک بار پھر سے ہنگامہ مچا دیا۔ چاہے ان کی فلم 1997 کی 'جدائی' ہو، 'انگلش ونگلش' ہو یا اس مہینے ریلیز ہونے والی فلم 'مام۔'

،تصویر کا ذریعہSANDEEP LEYZELL

،تصویر کا کیپشن

منیشا کوئرالا اس برس کافی عرصے کے بعد فلم 'ڈیئر مایا' میں نظر آئیں

سری دیوی نے فلموں میں ایک طویل اننگز کھیلی ہے اور 'مام' ان کی 300 ویں فلم ہے۔

مادھوری دیکشت نے بھی طویل وقفے کے بعد واپسی کی تھی۔ 1997 کی ان کی فلم 'دل تو پاگل ہے' کے بعد ان کی فلمیں باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں کر پا رہی تھیں جس کے بعد 1999 میں انھوں نے شادی کر لی تھی۔

،تصویر کا ذریعہVISHAL BHARDWAJ

،تصویر کا کیپشن

مادھوری دیکشت بھی اپنے دور کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں

شادی کے بعد وہ بڑے پردے پر ایک بار پھر 2002 کی فلم 'دیو داس' میں آئیں۔ دیو داس تو کامیاب رہی لیکن مادھوری پھر گوشۂ تنہائی میں چلی گئیں۔

پھر ایک طویل وقفے کے بعد ان کی فلم 2007 میں 'آ جا نچ لے' آئی۔ لیکن یہ کوئی خاص کمال نہیں کر پائی۔ 2014 میں آنے والی ان کی فلم 'ڈیڑھ عشقیہ' اور 'گلاب گینگ' نے بھی باکس آفس پر کوئی کرشمہ انجام نہیں دیا۔

اداکارہ کاجول نے 1999 میں شادی کر لی تھی۔ اس کے بعد وہ فلم 'کبھی خوشی کبھی غم،' 'مائی نیم از خان' اور 'فنا' میں نظر آئیں۔ ان کی یہ ساری فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہیں۔

،تصویر کا ذریعہKARAN JOHAR

،تصویر کا کیپشن

کاجول اور شاہ رخ خان

لیکن ان کی ایک کم بیک فلم اتنا کمال نہیں کر پائی تھی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ شاہ رخ خان جیسے ہیرو تھے جن کے ساتھ انھوں نے کئی ہٹ فلمیں بنائی تھیں۔ یہ فلم تھی 'دل والے' جو اس طرح کا جادو نہیں بکھیر سکی جو 'کرن ارجن،‘ 'مائی نیم از خان'، 'کچھ کچھ ہوتا ہے' جیسی فلموں نے کیا تھا۔

2010 کی 'ایکشن ری پلے' اور 'گزارش' کے بعد کاجول فلم 'جذبہ' میں نظر آئیں لیکن اس فلم کو بھی ملا جلا رد عمل سامنے آيا۔

فلم ہٹ رہی ہو یا فلاپ ان سبھی اداکاراؤں کی اداکاری اور ان کے فن پر کوئی سوال نہیں اٹھتا۔

،تصویر کا ذریعہG.P. SIPPY

1973 کی فلم 'بابی' میں جلوے دکھانے اور راجیش کھنہ سے شادی کرنے کے بعد اداکارہ ڈمپل كپاڈیہ نے فلم 'ساگر' کے ساتھ. واپسی کی تھی اور اس فلم کے لیے انھیں بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گيا تھا۔

ممکن ہے کہ ان تمام اداکاراؤں کی فلموں نے باکس آفس پر بہت زیادہ کمائی نہ کی ہو، لیکن ان کے اداکاری کو ہر طرف سے سراہا ضرور گیا ہے۔