ایما سٹون سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ

ایما سٹون تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

آسکر میں دھوم مچانے والی فلم 'لا لا لینڈ' کی اداکارہ ایما سٹون اس سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

فوربز میگزین کی طرف سے جاری فہرست کے مطابق جون 2016 سے جون 2017 کے درمیان سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست سٹون سب سے اوپر ہیں۔

ایما سٹون نے ان 12 ماہ کے دوران 17 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر کے جینیفر ایشٹن اور ایما واٹسن کو شکست دی ہے۔

سال 2016 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی جینفر لارنس اس سال 15 کروڑ کی کمائی کے ساتھ تیسرے مقام پر آ گئی ہیں۔ وہ مسلسل 2 سال سے فوربز کی اس سالانہ فہرست میں سب سے اوپر پر قابض تھیں۔

ایما سٹون کی کمائی میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 160 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ سال ایما نے تقریبا 6.4 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔

28 سالہ ایما سٹون نے حال ہی میں ہالی وڈ میں اداکاروں اور اداکاراؤں کے درمیان کمائی میں بڑے فرق کا مسئلہ اٹھایا تھاگ

بالی وڈ کی کوئی بھی اداکارہ اس فہرست میں جگہ نہیں بنا سکی۔ گذشتہ سال دیپکا پادکون 6 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کے ساتھ اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی تھیں۔ وہ 10 ویں نمبر پر تھیں۔

اس بار جن اداکاراؤں نے ٹاپ 10 میں جگہ بنائی ہیں ان اوسطا کمائی 7 کروڑ سے زائد ہے۔

اس سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ٹاپ -10 اداکاراؤں نے مجموعی 110 کروڑ سے زیادہ کمائی کی ہے۔

گذشتہ سال ٹاپ 10 اداکاراؤں کی کمائی 131 کروڑ قریب تھی۔ اگرچہ مرد اداکاروں کی کمائی کے معاملے میں یہ نصف سے بھی کم تھی۔

اس سال ٹاپ 10 کمائی کرنے والے اداکاروں کی فہرست اس ماہ کے آخر میں جاری کی جائے گی۔