کنگنا رناوت نے ریتک سے رشتے کے بارے میں کھل کر بات کی

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت ایک بار پھر اپنے اور ریتک روشن کے مبینہ رشتے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔

انھوں نے انڈیا میں ایک مشہور ٹی وی چینل پر اپنے اور ریتک کے رشتے کے بارے میں بے باک انداز میں کئی متنازع باتیں کہیں۔

ٹی وی شو میں انھوں نے کہا کہ وہ ریتک سے شادی کرنا چاہتی تھیں اور دونوں کے درمیان اس بارے میں بات بھی ہوئی تھی۔

کنگنا کا کہنا ہے کہ ریتک نے اپنی بیوی سے طلاق کے بعد کنگنا سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان سے شادی کریں گے لیکن بعد میں پہچاننے سے بھی انکار کر دیا۔

کنگنا اور رتک کا جھگڑا مزید الجھ گیا

تنازع نیا نہیں ہے

کنگنا اور ریتک فلم 'کائٹس' اور 'کرش3 ' میں ایک دوسرے کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور ایک دوسرے کو قانونی نوٹس بھیج چکے ہیں۔

ریتک ہمیشہ کنگنا کے ساتھ اپنے رشتے سے انکار کرتے رہے ہیں۔ ریتک کے والد راکیش روشن نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ریتک کچھ بولے گا تو لوگ حیران رہ جائیں گے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

معاملہ کیا ہے

پچیس جنوری سنہ 2016کو خبر آئی کہ ریتک روشن کے کہنے پر فلم 'عاشقی 'میں کنگنا کی جگہ سونم کپور کو لے لیا گیا ہے۔ اس کے بعد کہا گیا کہ دو فلموں میں ساتھ کام کرنے والے ریتک روشن اور کنگنا رناوت کے درمیان تلخیاں ہیں۔

اس کے دو دن بعد ایک اخبار نے جب کنگنا سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا تھا 'اب تو گونگا اور گدھا بھی بتا سکتا ہے کہ یہ افواہیں کہاں سے آ رہی ہیں۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ فضول باتیں آپ لوگوں کو اپنی طرف کیوں رجوع کرتی ہیں۔ میرے لیے یہ باب بند ہو گیا ہے اور میں گڑے مردے نہیں اکھاڑنا چاہتی۔'

اس کے بعد سے کنگنا اور ریتک کے درمیان جاری مسئلہ آج تک حل نہیں ہو سکا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

2014میں ہمارا رشتہ ختم ہو گیا تھا

ٹی وی شو میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کنگنا نے کہا 'سنہ 2014 میں ہمارے درمیان رشتہ پوری طرح ختم ہو چکا تھا۔ ریتک نے میرے ہی اکاؤنٹ سے خود کو سینکڑوں میل بھیجیں۔ ان میلز میں وہ لکھتا تھا کہ مجھے تمہاری بہت یاد آ رہی ہے۔ ہائے میں مر گئی۔ میرے دماغ میں مسئلہ ہے پلیز میرا علاج کروا دو۔'

کنگنا کی شادی اور صبا قمر کی پریشانی!

حالانکہ ریتک روشن نے دعوی کیا تھا کہ کنگنا انہیں ہزاروں ای میلز بھیج چکی ہیں اور اس طرح کنگنا نے انہیں پریشان کیا ہے۔

کنگنا نے آگے کہا 'اگر انہوں نے میلز بھیجی ہوتیں تو جس درمیان ہزاروں میل آ رہی تھیں ریتک خاموش کیوں رہے۔ دو سال بعد انہیں کیوں یاد آیا کہ انہیں اتنی میلز بھیجی گئی ہیں۔ جس لڑکی کے ساتھ سات سال کام کیا ہے کیا اسے فون کرکے نہیں کہہ سکتے تھے کہ مجھے میلز بھیجنا بند کرو؟'

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

کنگنا نے کہا 'ریتک دنیا کو دکھانا چاہتے تھے کہ میری دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے میرے میلز اکٹھے کیے اور ان کی فائل بنائی۔ پھر انہوں نے انڈیا کے بہترین فوجداری کے وکیل کو میرا کیس دیا۔ وہ ایسا اس لیے کر رہے تھے تاکہ اگر مستقبل میں ان کے شادی کے وعدوں کے بارے میں کسی کو بتاؤں تو وہ کہہ سکیں کہ میرا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے۔ میں اگر کہوں کہ ریتک سے میرا رشتہ تھا تو وہ کہہ سکیں کہ میں پاگل ہوں۔'

'بولے چوڑیاں بولے کنگنا'

کنگنا نے کہا 'جب انسان پیار میں ہوتا ہے تو کسی دوسری ہی دنیا میں ہوتا ہے۔ اور جو بھی سوچتا ہے وہ اس کے ساتھ بانٹنا چاہتا ہے جس شخص سے وہ محبت کرتا ہے۔ مجھے ریتک نے بہلایا پھسلایا نہیں تھا۔ انہوں نے مجھے کہا تھا کہ میں شادی شدہ ہوں اور کبھی دنیا کے سامنے تمہارا اور میرا رشتہ قبول نہیں کر پاؤں گا۔ ہم لوگ کبھی شادی نہیں کر پائیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو کبھی چھوڑ نہیں ہائیں گے۔ ہم اسی کشمکش میں تھے تبھی ان کی بیوی نے ان سے طلاق لے لی۔ وہ بلکل تلملا گئے۔ اس کے بعد ان کی سرجری ہوئی اور اس وقت انہوں نے مجھ سے شادی کی بات کی تھی۔'

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

کنگنا کے اور بھی رشتے سرخیوں میں رہے

کنگنا رناوت جب اپنے شروعاتی دنوں میں بالی وڈ میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہی تھیں تب ان کا آدتیہ پنچولی کے ساتھ رشتہ بھی سرخیوں میں رہا۔ وہ رشتہ بھی بری طرح ختم ہوا تھا۔ کنگنا نے آدتیہ پنچولی کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کروائی تھی۔

اس کے بعد شیکھر سمن کے بیٹے ادھیین سمن کے ساتھ بھی رشتہ تلخیوں کے ساتھ ختم ہوا اور ان کے رشتے کی کئی نجی باتیں عام ہو گئی تھیں۔

اسی بارے میں