’فلم کرنے کا مقصد ایشوریہ کے ساتھ رومانس کرنا نہیں‘

تصویر کے کاپی رائٹ LOIC VENANCE
Image caption ایشوریہ رائے بچن فلم 'پھنے خان' میں راج کمار راؤ کے ساتھ کام کر رہی ہیں

اداکار راج کمار راؤ کو ان کی نئی فلم ’بریلی کی برفی‘ میں ادکاری پر سُپر سٹار امیتابھ بچن کی جانب سے خط ملا ہے۔

راج کمار راؤ ’شاہد‘، ’کائے پو چے‘، ’سٹی لائٹس‘، ’علی گڑھ‘ اور ’ٹریپڈ‘ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

امیتابھ بچن کے خط کے بارے میں راج کمار راؤ کا کہنا ہے کہ ’یہ خط میرے لیے کسی بھی ایوارڈ سے کم نہیں۔ یہ بہت ہی زبردست بات ہے کہ کس طرح وہ نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ ان کی جانب سے یہ میرے لیے پہلی چٹھی ہے، اور میں امید کرتا ہوں کے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔‘

ایشوریہ اور رنبیر کے ہاٹ سینز پر قینچی

ایشوریہ اداکارہ یا سابقہ مس ورلڈ؟

راج کمار راؤ مستقبل میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ انھیں حال ہی میں امیتابھ بچن کی بہو اور اداکارہ ایشوریہ بچن کے ساتھ اوم پراکاش مہرا کی فلم ’پھنے خان‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ انیل کپور بھی ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایشوریہ کے ساتھ رومانس

بعض خبروں کے مطابق راج کمار راؤ اس فلم میں ایشوریہ کے ساتھ رومانوی کردار نبھا رہے ہیں۔ جس پر راج کمار راؤ کا کہنا ہے کہ ’میں یہ فلم اس لیے نہیں کر رہا کہ مجھے ایشوریہ کے ساتھ رومانس کا موقع مل رہا ہے۔ میں یہ اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ مجھے ان بہترین ادکاروں کے ساتھ کام کرنے اور سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔‘

انھیں نے کہا کہ ’میں ہجوم کے ساتھ صرف اس لیے نہیں چل سکتا کہ وہ سو برسوں سے ایک ہی راستے پر چل رہے ہیں، میں اپنے راستے کا تعین خود کروں گا۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ RAINDROP MEDIA

عامر خان کے ساتھ موازنہ

انھوں نے مزید کہا کہ ’ایسا وقت بھی آیا کہ مجھے سکرپٹ دیا گیا جو کہ بہت برا تھا اور پھر اس پر کام کرنے کے لیے دباؤ بھی ڈالا گیا لیکن میں نے انکار کر دیا۔ اس حوالے سے میں کاملیت پسند ہوں۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ RAINDROP MEDIA

راج کمار نے فلم ’ٹریپڈ‘ کے لیے پہلے اپنا وزن گھٹایا اور پھر ایک سیریز میں سوبھاش چندرہ بوس کے کردار کے لیے وزن کو بڑھایا جس کے بعد ان کا موازنہ ’دنگل‘ فلم کے عامر خان کے ساتھ کیا جانے لگا۔

اس بارے میں انھوں نے بتایا کہ ’عامر خان ہمارے ملک کے بہترین اداکار اور سٹار ہیں، میں ان کے سامنے بہت چھوٹا ہوں، ایسے موازنے میں احترام کرنا چاہیے۔‘

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں