بالی وڈ میں موسم معافی تلافی کا

نوازالدین صدیقی تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption نوازالدین صدیقی نے نہ صرف لوگوں سے معافی مانگی ہے بلکہ اپنی خودنوشت واپس لے لی ہے

کبھی کبھی ماضی کو کریدنا بہت بھاری پڑ سکتا ہے۔ ایسا ہی کچھ اداکار نوازالدین صدیقی کے ساتھ بھی ہوا ہے۔

نوازالدین صدیقی نے اپنی زندگی پر ایک کتاب لکھی تھی 'این آرڈینری لائف' یعنی 'ایک عام سی زندگی'جس میں انھوں نے عام کے بجائے کافی خاص باتیں کر ڈالیں اور جنکے حوالے سے یا جنکے بارے میں یہ باتیں کہی گئیں انھوں نے نواز بھائی کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور بات یہاں تک پہنچی کے نواز الدین کو معافی مانگ کر اپنی کتاب واپس لینی پڑگئی۔

کتاب میں انھوں نے سابق مس انڈیا مس نہاریکا سنگھ اور اداکارہ سنیتا رجوار کے ساتھ اپنے تعلقات کا تفصیلی ذکر کیا ہے۔ ان دونوں کا کہنا ہے کہ نوازالدین نے اپنی کتاب بیچنے کے لیے ان دونوں کا استعمال کیا ہے اور اتنا ہی نہیں حقائق کو اپنے حساب سے توڑ مڑوڑ کر پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

٭ نوازالدین صدیقی نے سوشل میڈیا پر معافی کیوں مانگی؟

٭ ودیا بالن نے خود کو کیسے محفوظ رکھا

٭ ’سیکس کے بدلے کام کی پیشکش ہوئی تھی‘

اس حوالے سے پورے ہفتے میڈیا اور سوشل میڈیا پر تماشا ہوتا رہا اور آخر کار نوازالدین نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ میں اپنی کتاب واپس لیتے ہوئے ان لوگوں سے معافی چاہوں گا جن کے جذبات اس سے مجروح ہوئے ہیں۔

نواز الدین نے تو کتاب واپس لیتے ہوئے معافی مانگ کر اپنی جان چھڑانے کی کوشش کی لیکن لگتا ہے ان کی سابق سہیلیاں ابھی تک غصے میں ہیں اور شاید اسی لیے اب وہ خود ہی نواز اور اپنے قصے سوشل میڈیا پر عام کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔

ٹوئنکل کھنہ کی زود پشیمانی

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption اداکارہ ٹوئنکل کھنہ ادکار راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیا کی بیٹی اور اکشے کمار کی اہلیہ ہیں

اس ہفتے کسی اور نے بھی معافی مانگ کر قصہ ختم کرنے کی کوشش کی ہے اور وہ ہیں مسز اکشے کمار یعنی ٹوئنکل کھنہ جو غالباً بِلا وجہ ہی اپنے شوہر کی حمایت میں نکل پڑی تھیں لیکن بقول ان کے غلطی کے احساس کے بعد انھوں معذرت کر لی۔

ہوا یوں کہ اکشے کمار جو آج کل ٹی وی پر کامیڈی ریئلٹی شو کے جج ہیں، انھوں نے پچھلے ہفتے اپنی ایک ساتھی جج ملیکا دوآ کو، جو کہ انڈیا کے مشہور صحافی ونود دوآ کی بیٹی ہیں، ایک قسط میں از راہ مذاق ایسا جملہ کہا جو ملیکا کے پاپا کو سخت ناگوار گزرا۔

پھر کیا تھا انھوں نے اکشے کو سوشل میڈیا پر خوب لتاڑا جس کے جواب میں بیگم صاحبہ اپنے شوہر کی حمایت میں کود پڑیں اور غیر معیاری یا بچکانہ چٹکلے چپکا بیٹھیں۔ لیکن آج انھیں احساس ہوا کہ جو ہوا غلط ہوا۔ چلیں دیر آید درست آید۔

ٹیوب لائٹ کی تلافی ٹائیگر زندہ ہے؟

تصویر کے کاپی رائٹ STR
Image caption سلمان خان ان دنوں جہاں فلم ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں وہیں وہ ہر ہفتے بگ باس کو ہوسٹ کرتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں

بالی وڈ کے رابن ہڈ یعنی سلمان خان کسی نہ کسی طرح خبروں میں رہنے کا فن اچھی طرح جانتے ہیں آف سکرین بھی اور آن سکرین بھی۔

آج کل خان صاحب اپنی فلم 'ٹائیگر زندہ' ہے کہ شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ہر ہفتے فلم یا خان صاحب کے حوالے سے میڈیا میں خبریں آتی رہتی ہیں۔

بحر حال فلم کا ٹیزر ریلیز ہو چکا ہے اور اب اگلے ہفتے پہلا ٹریلر بھی آنے والا ہے۔ یوں تو سلمان خان کی فلم کا لوگوں کو شدت سے انتظار رہتا ہے لیکن ان کی حالیہ فلم 'ٹیوب لائٹ' کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد 'ٹائیگر زندہ ہے' میں لوگوں کی دلچسپی بڑھانے کی غرض سے فلم کی لوکیشن اور ایکشن سیکوئنسز کے بارے میں دلچسپ باتیں شیئیر کی جا رہی ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم اس سال کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہوگی جو سلمان کے جادو کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری بھی ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں