’’ساؤنڈز آف کلاچی‘، بدلتے چہرے پر مقصد ایک
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ساؤنڈز آف کلاچی‘، بدلتے چہرے پر مقصد ایک

ساؤنڈز آف کلاچی ایک بینڈ سے زیادہ ایک موسیقاروں کا مجموعہ ہے جس میں چہرے بدلتے رہتے ہیں مگر مقصد وہی رہتا ہے، کہ پاکستانی کی ثقافتی موسیقی کو فیوژن کے رنگوں میں ڈھال کے پیش کیا جائے۔

یوں تو پاکستان میں ساؤنڈز آف کلاچی کی لائیو پرفارمنسز میں تقریباً ایک درجن موسیقار اور گلوکار حصہ لیتے ہیں مگر گروپ کے تین فنکار برطانیہ میں پرفارمنس کے لیے آئے۔

ہماری ساتھی فیفی ہارون نے انھیں بی بی سی کے لندن سٹوڈیوز میں دعوت دی جہاں انھوں نے کچھ گیت بھی سنائے، سنیئے ان کی گفتگو