'دپیکا کی ناک اور کرنی سینا کی عزت'

دیپکا پاڈوکون تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption فلم پدماوتی شروع سے ہی تنازعے کا شکار رہی ہے لیکن ریلیز سے قبل اس میں شدت آ گئی ہے

فلم 'پدماوتی' پر کونٹروورسی اس وقت انتہا سے بھی آگے کی حدوں کو پار کر چکی ہے۔ فلم کے سیٹ پر توڑ پھوڑ اور سوشل میڈیا پر ٹرولز کے بعد اب راجپوت کرنی سینا نے دھمکیوں اور 'گالم گلوچ' کا راستہ اختیار کیا ہے۔

فلم پدماوتی چتوڑ کی رانی پدمنی کی کہانی پر مبنی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ 13ھویں یا 14ھویں صدی میں ایک رانی ہوا کرتی تھی جس کا ذکر 1540 میں شاعر ملک محمد جائسی نے کیا تھا۔

کہنے کو تو یہ بھی کہا جاتا ہے کہ رانی پدما وتی کا کردار محض خیالی تھا۔ رانی پدمنی کےحسن کے چرچے سن کر دلی کے سلطان علاؤالدین خلجی نے انھیں حاصل کرنے کی کوشش کی۔ اب کرنی سینا کو لگتا ہے کہ اس فلم میں ان کی رانی کو غلط رنگ میں دکھایا گیا ہے۔

سینا کے بقول وہ اپنی رانی پدماوتی کی عزت بچانے کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہے۔ پوچھنے والے پوچھتے ہیں کہ راجپوتوں کی عزت کے یہ نام نہاد رکھوالے چھاتی ٹھونک کر ایک عورت کو 'بازارو اور پیسے کے لیے ناچنے والی' پکارتے ہیں کیا یہ راجپوت روایات کے مطابق ہے۔

کیا کسی مذہب، ذات یا فرقے کے نام پر کسی بھی طرح کے سیاسی اور سماجی مقاصد کو حاصل کرنا درست ہے اور اس عمل کے دوران کسی عورت کی کردار کشی جائز ہے؟

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption فلم پدماوتی کے لیے اداکارہ دیپکا پاڈوکون کو دھمکیاں مل رہی ہیں

کرنی سینا کے ایک رکن نے تو دپیکا کی ناک کاٹنے کی دھمکی دیدی ہے۔ اب دپیکا کی ناک کاٹ کر راجپوتوں کی عزت کیسے بچائی جا سکتی ہے۔ حالانکہ ابھی تک کسی نے فلم دیکھی ہی نہیں تو پتہ نہیں کرنی سینا کو ایسا کیوں لگا کہ ان کی رانی کی بے حرمتی کی گئی ہے۔ ویسے یکم دسمبر کو ان کے پاس یہ فلم دیکھنے کا اچھا موقع ہے جب انھوں نے انڈیا بند کا اعلان کیا ہے تو کیوں نہ انڈیا بند کر کے سنیما ہالوں کا رخ کیا جائِے؟

یہ بھی پڑھیں

٭ بھنسالی پر حملے کے خلاف بالی وڈ کا سخت رد عمل

٭ ’پدماوتی‘ کے لیے دیپیکا کی جان کو خطرہ؟

٭ ’پدماوتی‘ کے بارے میں دیپکا کے بیان پر تنازع

اقربا پروری

انڈسٹری میں فلم پدماوتی پر بحث جاری ہے لیکن ایک اور بحث ہے جو بالی وڈ اور سوشل میڈیا پر ہمیشہ جاری رہتی ہے اور وہ ہے انڈسٹری میں اقربا پروری کی بحث۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption کرن جوہر پر اس سے قبل اداکارہ کنگنا رناوت نے اقربا پروری کا الزام لگایا تھا

اس ہفتے بالی وڈ میں دوسرے ہنگاموں کے ساتھ ساتھ کرن جوہر کو ایک بار پھر ٹرول کیا گیا۔ ان کا قصور اتنا ہے کہ وہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور شاہد کپور کے بھائی ایشان کھٹّر کو لانچ کر رہے ہیں۔

کرن جوہر نے ان دونوں کو فلم 'دھدک' کے لیے سائن کیا ہے۔ ادھر سیف اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان بھی ایکتا کپور کے بینر تلے ابھشیک کپور کی فلم 'کیدار ناتھ' شروع کر چکی ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ سوشانت سنگھ راجپوت ہیں۔

ویسے اس تمام گفتگو میں سب سے دلچسپ کمنٹ آدتیہ پنچولی کا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں کوئی اقربا پروری نہیں ہے کیونکہ ان کے اپنے بیٹے سورج پنچولی کے پاس تین سالوں میں صرف ایک ہی فلم آئی ہے۔

پنچولی جی اپنے حافظے پر زور دیں تو انھیں ضرور یاد آئے گا کہ انکے بیٹے کو ان کے قریبی دوست سلمان خان نے لانچ کیا تھا۔ اب اتنے بڑے لانچ کے بعد بھی ان کی جھولی میں کوئی فلم نہیں ہے تو یہ اقربا پروری کا نہیں نالائقی کا معاملہ ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں