بالی وڈ ڈائری: ’۔۔۔کیا شاہ رخ اور عامر کو پاکستان کا ٹکٹ کٹوانا ہے؟‘

شتروگھن تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

انڈین فلم 'پدما وتی' پر تنازع جاری ہے۔ اگرچہ بالی وڈ کی کچھ شخصیات نے سنجے لیلا بھنسالی کے حق میں بات تو کی تاہم بڑے فنکار ابھی تک کھل کر اس بارے میں بولنے سے کترا رہے ہیں۔

ایسی ہی شکایت بالی وڈ کے سابق ہیرو شتروگھن سنہا نے بھی کی جنھوں نے اپنی ٹویٹ میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور عامر خان کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ 'پدما وتی' کا تنازع خوفناک ہوتا جا رہا ہے لیکن وزیراعظم نریندر مودی سمیت بالی وڈ کے بڑے سٹارز خاموش ہیں جن میں امیتابھ بچن، شاہ رخ اور عامر شامل ہیں۔

شترو جی کا غصہ اپنی جگہ لیکن وہ امیتابھ جی کو کیوں پریشان کر رہے ہیں؟

بالی وڈ کی مزید خبریں

علاؤالدین خلجی کی پریم کہانی!

’پدماوتی‘ کی جان اور عزت ایک بار پھر خطرے میں

کیا رانی پدماوتی کا کردار حقیقی ہے

'انڈین فلم انڈسٹری ہے نشانے پر'

کیا ماضی میں کسی بھی تنازع میں انھوں نے اپنی رائے دینے کی زحمت کی ہے؟ رہی بات شاہ رخ اور عامر کی تو انھیں اپنی رائے دیکر کیا پاکستان کا ٹکٹ کٹوانا ہے؟

گذشتہ برس 'عدم برداشت' کے موضوع پر بول کر وہ پاکستان جاتے جاتے بچ گئے اور رائے دینے کے بعد ان کی فلموں کو ریلیز کروا کر دیکھیں لیکن آپ اس بات کو نہیں سمجھیں گے کیوں کہ آپ کی کونسی کوئی فلم ریلیز ہونی ہے۔ تو ان بیچارے خانوں کو بخش دیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Julie 2 poster

سینسر بورڈ کے سابق چیئرمین اور موجودہ فلسماز پہلاج نہلانی کی پہلی فلم 'جولی ٹو' ریلیز سے پہلے خبروں میں ہے۔

سینسر بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے پہلاج دوسرے فلمسازوں کو شرم دلوانے میں پیش پیش رہتے تھے۔ ان کی فلم 'جولی ٹو' کا ٹریلر دیکھ کر ہی اندازہ ہوتا ہے کہ پہلاج کس طرح کی سنسنی پھیلانا چاہتے ہیں؟

یہ فلم خبروں میں ہے کیونکہ ریلیز کے وقت یہ شوشا چھوڑا گیا کہ یہ فلم اداکارہ نغمہ کی زندگی پر بنائی گئی ہے، حالانکہ پہلاج جی نے نغمہ کا نام نہیں لیا۔

بالی وڈ کے بارے میں مزید پڑھیے

'پدماوتی میں اصل ناانصافی خلجی کے ساتھ ہوئی'

'دپیکا کی ناک اور کرنی سینا کی عزت'

کیا بالی وڈ بدل رہا ہے؟

’بالی وڈ کے فنکار بے خوف نہیں ہیں‘

ان کا کہنا تھا کہ فلم ایک سچی کہانی پر بنائی گئی ہے۔ جب نغمہ سے اس بارے میں سوال کیے گئے تو ان کا کہنا تھا کہ ویسے تو انھوں نے ابھی فلم دیکھی نہیں، ہاں اس بارے میں سنا ضرور ہے۔ اب چونکہ اس وقت بالی وڈ میں ہر کوئی پدماوتی کی بات کر رہا ہے ایسے میں سستی شہرت کے لیے شاید ان کا نام کا استعمال کیا جا رہا ہو۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

41 سال کے وویک اوبرائے آخر کار اپنے کریئر کا گراف نیچے جانے پر بول ہی پڑے۔ فلم 'کمپنی'، 'اوم کارہ' اور 'ساتھیا' جیسی فلموں سے بالی وڈ میں پہچان بنانے والے وویک اوبرائے کا کہنا تھا زندگی میں اتار چڑھاؤ انھیں زیادہ متاثر نہیں کرتے کیونکہ یہ ایک حقیقت ہے۔ وویک کا کہنا تھا کہ چاہے آپ جو بھی ہوں آخر میں آپ کی صلاحیتیں ہی آپ کو کامیابی دلواتی ہیں۔

وویک کے مطابق انڈسٹری میں کئی بڑے بڑے سٹارز کے بچے نا کام رہے۔ پتہ نہیں وویک کا اشارہ کس کی جانب تھا، ابھشیک بچن نے تو اچھی خاصی فلمیں کی ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں