حضرت عیسیٰ کی 500 سال پرانی پینٹنگ ابو ظہبی کے میوزیم میں رکھی جائے گی

آرٹ تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption لیونارڈی ڈاونچی کی بنائی ہوئی حضرت عیسی کی 500 سال پرانی پینٹنگ گذشتہ ماہ 45 کروڑ ڈالر میں فروخت ہوئی تھی

حال ہی میں 45 کروڑ ڈالر میں نیلام ہونے والی حضرت عیسیٰ کی 500 سال پرانی پینٹنگ کو ابو ظہبی کے لوو میوزیم میں رکھا جائے گا۔

اس پینٹنگ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے خالق معروف اطالوی آرٹسٹ لیونارڈو ڈا ونچی ہیں۔

پیرس کا مشہور زمانہ لوو عجائب گھر اب ابوظہبی میں

فرانس کے لوو میوزیم کی ابو ظہبی میں کھلنے والی شاخ نے ٹوئٹر پر اس پینٹنگ کے بارے میں اعلان کیا۔

یاد رہے کہ 'سلاوتور مندی' یعنی 'دنیا کو بچانے والا' کے نام سے مشہور پینٹنگ کو نومبر میں نیو یارک میں ہونے والی نیلام میں 45 کروڑ ڈالر کے عوض خریدا گیا تھا۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے کے مطابق اس پینٹنگ کا خریدار ایک سعودی شہزادہ بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان السعود ہے۔

پینٹنگ کے خالق لیونارڈو ڈا ونچی کی وفات 1519 میں ہوئی تھی اور اب ان کی بنائی ہوئی 20 سے بھی کم پینٹنگز وجود میں ہیں۔

'سلاوتور مندی' کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے 1505 میں تخلیق کیا گیا تھا۔

ابو ظہبی میں لوو میوزیم کی شاخ کا افتتاح پچھلے ماہ ہوا ہے اور 10 سال کے عرصے میں تعمیر ہونے والے اس میوزیم پر ایک ارب برطانوی پاؤنڈز کی لاگت آئی ہے۔

اسی بارے میں