حضرت عیسیٰ کی نادر پینٹنگ کے ’اصل‘ خریدار شہزادہ سلمان ہیں

سعودی تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق اطالوی آرٹسٹ لیونارڈو ڈاونچی کی بنائی ہوئی دنیا کی مہنگی ترین پینٹنگ ' سلاوتور مندی' کے خریدار سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہیں۔

یاد رہے کہ گذشہ ماہ نیویارک میں ہونے والی نیلامی میں 500 سال پرانی پینٹنگ 45 کروڑ ڈالر میں فروخت ہوئی تھی لیکن نیلام میں خریدنے والے کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔

حضرت عیسیٰ کی 500 سال پرانی پینٹنگ ابو ظہبی میں

وال سٹریٹ جرنل کی خبر کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے یہ پینٹنگ خریدنے کے لیے اپنے جاننے والے کی مدد حاصل کی تھی۔

گذشتہ روز جعمرات کو امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق اس پینٹنگ کے خریدار کے طور پر ایک سعودی شہزادہ بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان السعود کا نام ظاہر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کے شاہی منصوبے کے تحت کئی شہزادوں اور حکومتی وزراء کو گرفتار کیا تھا اور ان کی رہائی کےعوض لُوٹی ہوئی دولت لوٹانے کو کہا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

تصفیلات کے مطابق کرسٹیز میں ہونے والی نیلام میں جمع کرائی گئے کاغذات کے مطابق خریدار کا نام شہزادہ بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان السعود کا نام درج تھا لیکن امریکی خفیہ حکام کی رپورٹس کے مطابق اصل خریدار سعودی ولی عہد ہیں۔

فرانس کے لوور میوزیم کی ابو ظہبی میں حال ہی میں کھلنے والی شاخ نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ یہ پینٹنگ ابو ظہبی کے لوو میوزیم میں نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔

'سلاوتور مندی' کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے 1505 میں تخلیق کیا گیا تھا۔ اس کے خالق لیونارڈو ڈا ونچی کی وفات 1519 میں ہوئی تھی اور اب ان کی بنائی ہوئی 20 سے بھی کم پینٹنگز وجود میں ہیں۔

اسی بارے میں