زائرہ وسیم کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

انڈیا تصویر کے کاپی رائٹ facebook/Zairawasim

بالی وڈ کی اداکارہ زائرہ وسیم کو دوران پرواز مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق انھوں نے زائرہ وسیم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کی ہے اور اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

فلم دنگل میں گیتا کے کردار سے مشہور ہونے والی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر گذشتہ روز ویڈیو جاری کی اور الزام لگایا تھا کہ دہلی سے ممبئی جانے والی پرواز کے دوران ایک مسافر نے ان کو ہراساں کیا۔

دنگل کی گیتا کا دوران پرواز ہراساں کیے جانے کا الزام

کشمیر سے تعلق رکھنے والی زائرہ کی ویڈیوز کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا نام ٹرینڈ ہونے لگا اور انڈیا کے زیر اتنظام کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ دونوں نے ٹوئٹر پر زائرہ کے ساتھ ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption سواتی مالیوال کی ٹویٹ

دہلی کمیشن آف وومن کی چئیر پرسن سواتی مالیوال نے بھی ٹویٹ کے ذریعے زائرہ وسیم کے ساتھ ہونے والے واقعے کی مذمت کی اور اداکارہ پر الزامات اور تنقید کرنے والوں پر اپنے غصے کا اظہار کیا۔

ادھر فضائی کمپنی ائیر وسٹارا نے اپنی وضاحتی بیان میں کہا کہ انھوں نے حکام اور پولیس کو واقعہ کی ابتدائی رپورٹ جمع کرا دی ہے اور پولیس کے ساتھ پورا تعاون کر رہے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter

اسی بارے میں