زی سینے ایوارڈ میں نئے کے ساتھ پرانے دور کی بازگشت

سری دیوی اور پرینکا چوپڑہ

،تصویر کا ذریعہTwitter/Zee Cine Awards

،تصویر کا کیپشن

اگر سری دیوی کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا تو وہیں پرینکا چوپرہ کو ملک کی بیرون میں بہترین نمائندگی کا ایوارڈ دیا گيا

انڈیا کی فلم نگری ممبئی میں منگل کی شب زی سینے ایوارڈ کی محفل میں نئے اداکاروں کے ساتھ گذشتہ زمانے کے اداکار بھی جلوہ گر ہوئے۔

اگر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ سری دیوی کو فلم 'مام' کے لیے ملا تو بہترین معاون اداکار کا اعزاز انیل کپور کو 'مبارکاں' کے لیے ملا۔

اس فلم ایوارڈ کے ساتھ ہی بالی وڈ میں آئندہ سال کے مختلف ایوارڈ کا افتتاح ہوا۔

عامر خان ایوارڈ سے دور رہتے ہیں لیکن ان کی فلم 'سیکرٹ سپر سٹار' نے سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کیے۔ اسے بہترین اداکار (منفی رول)، بہترین معاون اداکارہ، بہترین پہلی فلم کے ڈائریکٹر کے ساتھ تکنیکی ایوارڈ بھی ملے۔

،تصویر کا ذریعہTwitter/PriyankaChopra

،تصویر کا کیپشن

پرینکا چوپڑہ نے یہ تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ان دونوں کے ساتھ سٹیج پر کوئی بور لمحہ نہیں ہوتا

بہترین اداکار (پیپلز چوائس) ایوارڈ اکشے کمار کو ان کی فلم ’جولی ایل ایل بی ٹو‘ کے لیے دیا گيا جبکہ ان کی فلم 'ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا' کو بہترین فلم اور غیر معمولی اثرات مرتب کرنے والی فلم کا ایوارڈ ملا جبکہ فلم 'گول مال اگین' کو ناقدین نے بہترین فلم قرار دیا۔

عالیہ بھٹ کو 'بدری ناتھ کی دلہنیا' کے لیے پیپلز چوائس ایوارڈ دیا گیا تو ورن دھون کو بہترین اداکار (کریٹک) قرار دیا گیا۔

بہر حال زی سینے ایوارڈ اپنے ایوارڈ سے زیادہ بالی وڈ کی معروف ہستیوں کی موجودگی اور ان کے پرفارمنسز کے لیے یاد کی جائے گی۔

اس تقریب میں اگر امیتابھ بچن کو غیرمعمولی لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا وہیں شاہ رخ خان کو ہندی سینیما میں ان کے 25 سال کے تعاون کے لیے خصوصی انعام دیا گیا۔

بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ 'بریلی کی برفی' کی ہدایتکار اشونی اییر تیواری کو ملا۔

،تصویر کا ذریعہTwitter/Asli_Jacqueline

،تصویر کا کیپشن

جیکلن فرنانڈیز نے فلم ایوارڈ میں شامل ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب آپ کا دل رقص کرنے کے لیے مچل جاتا ہے

ریڈ کارپٹ پر لوگوں نے پرینکا چوپڑہ، عالیہ بھٹ، قطرینہ کیف وغیرہ کے جلوے دیکھے۔

انیل کپور نے ایوارڈ ملنے پر ٹویٹ کیا: 'یہ سال شاندار رہا اور یہ ایوارڈ کیک پر چیری کی سجاوٹ جیسا ہے۔ مجھے میری یوم پیدائش کا قبل از وقت تحفہ مل گیا۔ شکریہ زی سینے ایوارڈ 2018 اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنھوں نے 'مبارکاں' اور 'کرتار' پسند کی۔'

،تصویر کا ذریعہTwitter/Zee Cine Awards

،تصویر کا کیپشن

عالیہ بھٹ کو ایوارڈ کی تقریب میں اپنے مخصوص انداز میں آتے دیکھا گیا

بہر حال سوشل میڈیا پر ان ایوارڈز کی اہمیت پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ بطور خاص ورون دھون کے ایوارڈ کا ذکر کیا جا رہا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف انکت پرکاش چنگ نے لکھا: کیا آپ کے خیال میں ورون نے راج کمار راؤ، عرفان خان، رتک، اکشے سے بہتر اداکاری کی ہے۔ مجھے ان ایوارڈ شو کی منطق سمجھ میں نہیں آتی۔'

،تصویر کا ذریعہTwitter/@Varun_dvn