2017: بالی وڈ کا ہنگامہ خیز سال

دیپکا تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption انڈیا کے ایک گروہ نے اداکارہ دیپکا پاڈوکون کی ناک اور گلے کاٹنے کی قیمت لگائی تھی

یہ سال بالی وڈ میں خاصا ہنگامہ خیز رہا یا یوں کہیے کہ کونٹروورسیز کا سال رہا۔

کرن جوہر کی فلم 'اے دل ہے مشکل' سے لیکر سنجے لیلی بھنسالی کی فلم 'پدما وتی' تک اور کنگنا رناوت اور رتک روشن کے جھگڑے سے لیکر کرن جوہر اور کاجول کی دوستی ختم ہونے تک خبریں ہی خبریں تھیں۔

رواں سال بالی وڈ میں اگر بڑی بڑی فلمیں نہیں چلیں تو بڑی بڑی کونٹروورسیز نے اس خلا کو پورا کر کے رونق لگائے رکھی۔ فلمی ستاروں کے بریک اپ میں رنبیر کپور اور قطرینہ کیف خاموشی کے ساتھ علیحدہ ہوئے لیکن رتک روشن اور کنگانا رناوت کی محبت جب نفرت میں تبدیل ہوئی تو بات عدالتی نوٹس تک جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں

٭ بالی وڈ میں موسم معافی تلافی کا

٭ ’بالی وڈ میں اداکاروں کے لیے ڈراؤنا وقت ہے‘

ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ خان نے بڑے پیار سے دوستوں کی طرح طلاق قبول کی تو انوشکا اور ویراٹ کوہلی پیار سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ نے اتفاق رائے سے علیحدگی اختیار کر لی

گلوکار سونو نگم نے آذان پر آواز اٹھائی تو انکا سر منڈانے پر دس لاکھ کے انعام کا اعلان کیا گیا ادھر فلم پدماوتی کے خلاف احتجاج اتنا بڑھا کہ دپیکا کی ناک اور گلا کاٹنے پر بات آ کر رکی۔

یہ بھی پڑھیں

٭ کیا بالی وڈ بدل رہا ہے؟

٭ بالی وڈ ہیروز کے مشہور ہیئر سٹائلز

کنگنا رناوت نے کرن جوہر کو 'اقربا پروری کا گرو' کہا تو جیسے بالی وڈ میں زلزلہ آ گیا اپنے بچوں کو لانچ کرنے والے سٹارز اور ان کے بچے ہاتھ دھو کر کنگنا کے پیچھے ہو لیے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

ویسے سنہ 2017 میں کنگنا کونٹروورسیز کی کوئن رہیں۔ ایک طرف انھوں نے کرن جوہر تو دوسری جانب رتک روشن، شیکھر سمن اور ان سب سے بڑھ کر آدتیہ پنچولی کے ساتھ دو دو ہاتھ کیے جس کا اثر ان کے بقول انکی فلموں پر پڑا اور ان کی دو فلمیں 'سمرن' اور 'رنگون' بری طرح فلاپ رہیں تاہم ان فلموں میں انکی اداکاری کی خوب تعریف ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

٭ بالی وڈ کی مقبول غیر ملکی اداکارائیں

٭ بالی وڈ کے لیے انگلش ونگلش ضروری؟

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption عامر خان کی فلم دنگل کی سال بھر دھوم رہی

ادھر کرن جوہر کی فلم 'اے دل ہے مشکل' اور اجے دیوگن کی فلم 'شوائے' کے ٹکراؤ پر کاجول اور کرن جوہر کی 25 سال پرانی دوستی ختم ہو گئی۔ ایسا ہی کچھ شاہ رخ خان کی فلم 'رئیس' اور رتک روشن کی فلم 'قابل' کے وقت بھی ہوا جب رتک روشن کے پاپا راکیش روشن جذباتی ہوئے اور شاہ رخ کو آڑے ہاتھوں لیا یہ اور بات ہے کہ رتک نے بات سنبھال لی۔

یہ بھی پڑھیں

٭ 2016 بالی وڈ کے جوڑوں پر بھاری رہا

٭ بالی وڈ اداکارائیں:’یہ دل مانگے اور‘

تصویر کے کاپی رائٹ STRDEL
Image caption اکشے کمار کو بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی تنازع کا باعث رہا

عامر خان کی فلم 'دنگل' کے مقابلے اکشے کمار کو فلم 'رستم' کے لیے نیشنل ایوارڈ دیا گیا تو انھیں 'پوسٹر بوائے' کا نام دیا گیا۔

آخر میں نواز الدین صدیقی نے تو حد ہی کر دی ۔ ان کی کتاب 'این آرڈینری لائف' یعنی ایک عام زندگی نے انھیں معافی مانگنے پر مجبور کر دیا جس میں نواز کی جانب سے اپنی سابق گرل فرینڈز کی کچھ خاص باتیں عام کرنے کی کوشش ان پر خاصی بھاری پڑی اور انھیں نہ صرف معافی مانگنی پڑی بلکہ کتاب بھی واپس لے لی گئی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں