کامیڈی وائلڈ لائف 2017 کے مقابلے میں پیش کی جانے والی تصاویر

دی کامیڈی وائلڈ لائف 2017 کے مقابلے میں قدرت مزاح سے بھرپور مناظر کو سراہا جاتا ہے۔ اس مقابلے کا مرکزی انعام پانے والی تصویر ایک الو کی ہے جو شاخ سے گرنے کے بعد دوبارہ اس پر بیٹھنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

یہ اس مقابلے کا تیسرا سال ہے اور اس کا مقصد ایسی دلچسپ تصاویر سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ اس کرہ ارض پر موجود جانوروں کے متعلق آگاہی پھیلانا ہے۔

اس مقابلے کے فاتح کا انتخاب 3500 انٹریز میں سے کیا گیا۔ ان انٹریز میں سے چند دلچسپ تصاویر پیشِ خدمت ہیں۔

الو تصویر: ٹیبور کرچ تصویر کے کاپی رائٹ Tibor Kercz / Barcroft Images
Image caption یہ فاتح تصویر جس میں ایک الو اپنا توازن کھونے کے بعد دوبارہ شاخ پر بیٹھنے کی کوشش کر رہا ہے ہنگری میں ٹبروز کرچ نے بنائی ہے۔ اس تصویر کو مقابلے کا مرکزی انعام دیا گیا۔ انعام میں کئی اور چیزوں کے ساتھ کینیا کا ٹرپ بھی شامل ہے۔ فوٹو: ٹبروز کرچ
خرموش. فوٹو: آندریا زیمپتی تصویر کے کاپی رائٹ Andrea Zampatti / Barcroft Images
Image caption آندریازیمپتی نے ’آن دی لینڈ‘ کیٹیگری میں اس تصویر پر انعام پایا۔ یہ تصویر اٹلی میں ایک خرموش کی ہے۔ فوٹو: آندریا زیمپتی
ٹرائے مائین تصویر کے کاپی رائٹ Troy Mayne / Bancroft images
Image caption اس تصویر میں ایک سمندری کچھوا مچلی کے منہ پر طمانچہ لگا رہا ہے۔ یہ تصویر ٹرائے مائین نے بنائی ہے اور ’انڈر دی سی‘ کیٹیگری کے زمرے میں کامیاب پائی۔ فوٹو: ٹرائے مائین
تھرلفال پرندے تصویر کے کاپی رائٹ John Threlfall
Image caption جان تھرلفال ’اپ ان دی ایئر‘ کیٹیگری کے فاتح قرار پائے۔ ان کی اس تصویر میں ایسا لگ رہا ہے جسے پرندہ دھواں چھوڑتا ہوا جا رہا ہے۔ ایسا اس لیے دکھائی دے رہا ہے کیونکہ یہ پرندہ بالکل آسمان پر اڑنے والے جہاز کے سامنے ہے۔ فوٹو: جان تھرلفال
برفانی ریچھ تصویر کے کاپی رائٹ Daisy Gilardini
Image caption ڈیزی گیلاردینی نے اس چھوٹے برفانی ریچھ کی تصویر مانیٹوبا کینیڈا میں اس وقت بنائی جب وہ اپنی ماں کے ساتھ چپکا ہوا تھا۔ فوٹو: ڈیزی گیلاردینی
اود بلاو تصویر کے کاپی رائٹ Penny Palmer
Image caption پینی پالمر نے اود بلاو کی یہ تصویر اس وقت بنائی جب وہ آرام کر رہا تھا۔ یہ تصویر کیلیفورنیا میں لی گئی ہے۔ فوٹو: پینی پالمر
پینگوئن تصویر کے کاپی رائٹ Carl Henry
Image caption یہ تمام پینگوئن چرچ جانے کے لیے تیار ہیں۔ کارل ہینری نے یہ تصویر جنوبی جارجیا کے جنوبی ایٹلانٹک جزیرے میں بنائی۔ فوٹو: کارل ہینری
خرگوش تصویر کے کاپی رائٹ Olivier Colle
Image caption اولیور کول نے ایک خرگوش کی تصویر بیلجیئم میں بنائی جس نے اپنا منہ گھاس سے بھرا ہوا ہے۔ اس تصویر کو سب سے زیادہ پسند کیے جانے کا ایوارڈ ملا۔ فوٹو: اولیور کول
دو بندر تصویر کے کاپی رائٹ Katy Laveck-Foster
Image caption یہ دونوں بندر سڑک کی سیر کرنے کے لیے بالکل تیار لگ رہے ہیں۔ ان کی یہ تصویر انڈونیشیا میں بنائی گئی ہے۔ فوٹو: کیٹی لیویک- فوسٹر
شان جیکس ایلکیلے تصویر کے کاپی رائٹ Jean-Jacques Alcalay
Image caption شان جیکس ایلکیلے نے جنوبی افریقہ کے ایک چکار جو بیل سے مشابہ ہوتا ہے کی تصویر ایسے موقع پر بنائی جب وہ بظاہر اپنے ہی ساتھی جانوروں کے ریوڑ پر سوار تھا۔ فوٹو: شان جیکس ایلکیلے
سیل تصویر کے کاپی رائٹ George Cathcart
Image caption یہ سیل کیا سوچ رہا ہے؟ جارج کیتھکارٹ کی اس تصویر کو مقابلے کے دوران بہت سراہا گیا۔ یہ تصویر کیلیفورنیا میں بنائی گئی۔ فوٹو: جارج کیتکارٹ
فوٹو: ڈگلس کرافٹ تصویر کے کاپی رائٹ Douglas Croft
Image caption اس لومڑی نے اپنا یہ کام کرنے کے لیے صحیح مقام کا انتخاب کیا ہے، یہ امریکہ میں سان جوز کے گالف کورس کا ایک ہول ہے۔
مڈ سکپر تصویر کے کاپی رائٹ Daniel Trim
Image caption ڈینیئل ٹرم نے دو مچھلیوں ’مڈ سکپر‘ کی یہ تصویر تھائلینڈ میں بنائی۔ اس تصویر میں بظاہر دونوں مچھلیاں ایک ساتھ خوش لگ رہی ہیں۔