مجھے لڑکی مل گئی: سلمان خان

سلمان اور جیکلین فرنانڈیز تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption سلمان اور جیکلین بہت اچھے دوست کہے جاتے ہیں

انڈیا کی فلمی صنعت بالی وڈ میں سب سے مقبول ہیرو اور ’چہیتے کنوارے‘ کہے جانے والے سلمان خان کو لڑکی مل گئی ہے، ایسا کوئی اور نہیں بلکہ خود سلمان خان کہہ رہے ہیں۔

منگل کو سلمان خان نے ٹوئٹ کیا اور ایک لائن لکھی 'مجھے لڑکی مل گئی'۔

ان کی اس چار لفظی ٹویٹ کے فوراً بعد لوگوں کے جواب آنے لگے۔

میں سنگل ہوں، کنفیوز ہوں: سلمان خان

سلمان خان کے لیے گلوبل ڈائیورسٹی ایوارڈ

پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں ہیں: سلمان خان

لوگوں نے طرح طرح کے سوال کرنے شروع کر دیے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption ایشوریہ سے لیکر کترینہ تک سے سلمان حان کا نام جورا جاتا رہا ہے

'کیا سلمان شادی کر رہے ہیں ، لڑکی کون ہے جس کی بات سلمان اچانک ٹوئٹ کر کے بتا رہےہیں۔

ٹوئٹر پر ایک شخص وویکا نند سنگھ نے لکھا'بھائی بس اب اسے کھونا نہیں'۔

ایک اور شخص نے لکھا 'بھائی بس اب شادی کر ہی لو، سلمان پاشا نام کے ایک شخص نے پوچھا بھائی کون ہیں ہماری بھابی' جبکہ امِت نے لکھا میرے لیے بھی ڈھونڈ لو بھائی'۔

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption سلمان خان کی ٹویٹ

کچھ صارفین نے پوچھا یہ حقیقت ہے یا مذاق۔

سلمان خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ بچہ گود لینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

یوں تو سلمان خان کا نام ایشوریہ رائے سے کترینہ کیف اور یولیہ وینتور تک سے جوڑا جاتا رہا ہے لیکن بات کبھی شادی تک نہیں پہنچی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption کرینہ سلمان کے ساتھ فلم باڈی گارڈ میں کام کر چکی ہیں

بہرحال سوشل میڈیا پر اتنے ہنگامے کے تقریباً دو گھنٹے بعد سلمان نے لکھا 'فکر کی کوئی بات نہیں مجھے آیوش شرما کی فلم کےلیے نئی لڑکی مل گئی، آیوش شرما سلمان کی بہن ارپتا کے شوہر ہیں اور سلمان اپنے بہنوئی کو لے کر ایک فلم بنا رہے ہیں'

سلمان نے بتایا کہ اس نئی لڑکی کا نام ہے ورینہ۔

سلمان حان کے ساتھ تقریباً ہر انٹرویو میں یہی سوال کیا جاتا ہے کہ وہ شادی کب کریں گے ظاہر ہے اس طرح کی ٹوئٹ کے بعد لوگوں کے ذہن میں ان کی شادی کا سوال اٹھنا قدرتی تھا۔

متعلقہ عنوانات