بافٹا ایوارڈز میں بھی سیاہ رنگ کی گہری چھاپ

بیفٹا تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption بافٹا ایوارڈ حاصل کرنے والے چند فنکاروں کو یہاں اپنی ٹرافی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے

برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ یعنی بافٹا ایوارڈز میں اپنی بیٹی کے لیے انصاف حاصل کرنے پر مبنی فلم 'تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ، مسوری' کی دھوم رہی۔

اس فلم کو مجموعی طور پر پانچ ایوارڈز ملے جن میں بہترین فلم، بہترین برطانوی فلم اور بہترین اداکارہ کے اہم ایوارڈز شامل تھے۔

اینجلینا جولی تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption تقریب میں اینجلینا جولی انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی کمبوڈیا نژاد امریکی رضاکار کے ساتھ نظر آئیں

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فرانسس میکڈورمینڈ کو ملا جبکہ بہترین اداکار کا ایوارڈ دوسری جنگ عظیم پر مبنی فلم 'ڈارکسٹ آور' میں برطانوی وزیر اعظم سر ونسٹن چرچل کا کردار ادا کرنے والے اداکار گیری اولڈ مین کو ملا۔

فرانسس میکڈورمینڈ تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ فرانسس میکڈورمینڈ سیاہ رنگ میں ملبوس نہیں تھیں لیکن انھوں نے کہا: 'میں اپنی بہنوں کے ساتھ ہوں'

فلم 'ڈارکسٹ آور' کو دو ایوارڈز ملے جبکہ تخیلاتی رومانوی فلم 'دی شیپ آف واٹر' کو تین ایوارڈز ملے جس میں بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ بھی شامل تھا جو کہ گولرمو ڈیلٹورو کو ملا۔

ایلیسن جینی تصویر کے کاپی رائٹ PA
Image caption ایلیسن جینی کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ فلم آئی، ٹونیا کے لیے دیا گيا

گذشتہ رات لندن کے البرٹ ہال میں منعقدہ بیفٹا ایوارڈز میں زیادہ تر مہمان سیاہ رنگ میں ملبوس نظر آئے اور یہ کسی کے لیے باعث حیرت نہیں تھا کیونکہ اس سے قبل گولڈن گلوب ایوارڈز میں 'ٹائمز اپ' اور 'می ٹو' مہم کی حمایت میں بھی لوگوں نے سیاہ لباس زیب تن کیے تھے۔

سلمی ہایک تصویر کے کاپی رائٹ PA
Image caption سلمی ہایک نے فرانسس میکڈورمینڈ کے لباس پر مذاق کرتے ہوئے کہا کہ انھیں 'بہترین اداکار کا ایوراڈ ملا ہے۔'

'تھری بل بورڈز' مسوری میں ہونےوالے ایک بہیمانہ قتل پر مبنی فلم ہے جس کی کہانی برطانوی ہدایت کار مارٹن میکڈوناہ نے لکھی ہے اور انھوں نے فلم کی ہدایت بھی کی ہے۔

عام طور پر ایسا دیکھا گيا ہے کہ جو فلمیں بیفٹا میں کامیاب ہوتی ہیں آسکر میں ان کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

جنیفر لارنس تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption معروف اداکارہ جنیفر لارنس بھی سیاہ لباس میں ملبوس نظر آئیں

بہرحال گذشتہ تین سالوں میں ایسا نہیں ہوا ہے کہ جو فلم بیفٹا میں بہترین قرار دی گئی ہے وہی آسکر میں بھی بہترین قرار دی گئی ہو۔

اس فلم کو بہترین معاون اداکار اور 'اوریجنل سکرین پلے' کا بھی ایوراڈ ملا ہے۔

اداکارہ مارگوٹ روبی تصویر کے کاپی رائٹ PA
Image caption اداکارہ مارگوٹ روبی ریڈ کارپٹ پر سیاہ لباس میں نظر آئیں

فلم 'دا شیپ آف واٹر' کو سب سے زیادہ 12 زمروں میں نامزدگی ملی تھی لیکن اسے تین ہی ایوارڈ مل سکے جس میں بہترین ہدایت کار، پروڈکشن ڈیزائن اور اوریجنل میوزک کے ایوارڈز ملے۔

لیلی جیمز تصویر کے کاپی رائٹ PA
Image caption ادکارہ لیلی جیمز نے بھی لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا

ایلیسن جینی کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ فلم 'آئی، ٹونیا' کے لیے دیا گيا۔ پہلی بار وہ بیفٹا میں نامزد ہوئی تھیں اور انھیں 'دا ویسٹ ونگ' میں اداکاری کے لیے زیادہ جانا جاتا ہے۔

روتھ ولسن تصویر کے کاپی رائٹ PA
Image caption روتھ ولسن کے لباس پر ٹائمز اپ واضح طور پر لکھا ہوا نظر آ رہا ہے
ڈچز آف کیمبرج تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption پرنس ولیم کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج گہرے سبز لباس میں نظر آئیں

ڈینیئل کلویا کو فلم ‘گیٹ آؤٹ‘ کے لیے رائزنگ سٹار ایوارڈ سے نوازا گیا اور انھوں نے اپنے تقریر میں اپنی والدہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں