بالی وڈ ڈائری: کیا ہیروئن کی 'ایکسپائری ڈیٹ' طے ہے؟

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

بالی وڈ کی پہلی خاتون سپر سٹار کہی جانے والی اداکارہ سری دیوی کی اچانک موت نے جہاں لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا وہیں مختلف افواہوں کو بھی جنم دیا ہے۔

کچھ ٹی وی چینلز نے سری دیوی کی موت کو ڈرامے کا روپ دے کر اپنی ٹی آر پی بڑھانے کا سنہرا موقع سمجھا تو کچھ نے انتہائی غیر حساس طریقے سے اس تمام واقعہ کو رپورٹ کیا۔ کچھ چینلز کے اس غیر حساس رویے کی مذمت تو ہوئی لیکن ساتھ ہی بالی وڈ نام کی اس چمکدار اور خوابوں کی دنیا کے اندر موجود تلخ حقائق پر بھی بات ہوئی کہ نام، شہرت اور دولت کی اس چمکتی دنیا میں ڈھلتی عمر کس طرح کے پریشر ساتھ لاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

16 واں ساون سے مام تک

ایسا پہلے بھی ہوا ہے

ایسے ماحول میں ہیروئنز پر خود کو جوان بنائے رکھنے کی انتھک کوششیں انھیں مختلف سرجریز اور ادویات کی جانب لے جاتی ہیں۔ سری دیوی کی اچانک موت کا سبب جو بھی تھا اس سے قطع نظر اس بات کو جھٹلایا نہیں جا سکتا کہ بالی وڈ میں جہاں 50 سال کی عمر کے بعد بھی ایک ہیرو 25 سال کی ہیروئن کے ساتھ رومانس کر سکتا ہے لیکن ہیروئن کی 'ایکسپائری ڈیٹ' طے ہوتی ہے۔

پریم رتن دھن پایو تصویر کے کاپی رائٹ Prem Ratan Dhan Payo

مثال کے طور پر سلمان خان کو ہی لے لیجیے۔ 51 سال کے سلمان خان نے فلم 'پریم رتن دھن پائیو' میں اپنے سے آدھی عمر کی ہیروئن سونم کپور کے ساتھ ہیرو کا کردار نبھایا حالانکہ سونم کپور کے اس کردار میں مادھوری دکشٹ یا سری دیوی جیسی ہیروئنز زیادہ موثر نظر آتیں کیونکہ سونم اور سلمان کی عمر کا فرق پردے پر صاف نظر آ رہا تھا لیکن پھر بھی فلم کامیاب رہی۔

یہ بھی پڑھیے

’تنہا خواتین معاشرے کو تسلیم نہیں‘

’سیکس کے بدلے کام لینے والا بھی برابر کا قصور وار ہے‘

غالباً یہاں قصور صرف فلمساز کا نہیں بلکہ ہمارے معاشرے کی سوچ یا ذہینیت کا بھی ہے۔

سلمان خان سے یاد آیا کہ ان کی فلم 'بجرنگی بھائی جان' بھی چین میں ریلیز کر دی گئی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ کمائی کے لحاظ سے چین میں عامر خان کی فلم ’سیکرٹ سپر سٹار' کا ریکارڈ توڑے پائے گی۔

تصویر کے کاپی رائٹ PHANTOM

انوشکا شرما اور رنبیر کپور اچھے دوست کہے جاتے ہیں۔ ان دونوں نے 'اے دل ہے مشکل ' جیسی کامیاب فلم بھی دی ہے۔ اس ہفتے انوشکا کی فلم 'پری' ریلیز ہوئی ہے۔

فلم ’پری‘ میں انوشکا کا لک ڈیزائن کرنے والی کلوور ووٹن کا کہنا ہے کہ انھوں نے اور انوشکا نے مل کر رنبیر کپور کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی۔

ووٹن نے رنبیر کو بتایا کہ فلم میں انوشکا آدھی عورت اور آدھے کتے کا کردار نبھا رہی ہیں اور رنبیر اس بات کو سچ سمجھ بیٹھے۔ کافی عرصے بعد جب انوشکا سے ان کی ملاقات ہوئی تو بیچارے رنبیر سب کے سامنے پوچھ بیٹھے کہ وہ فلم میں جو کتے کا کردار نبھا رہی ہیں اس کی شوٹنگ کیسی جا رہی ہے۔؟

یہ سنتے ہیں وہاں موجود تمام لوگوں کی ہنسی چھوٹ گئی۔ لگتا ہے رنبیر بہت سیدھے ہیں ہر لڑکی کی بات پر آسانی سے یقین کر بیٹھتے ہیں۔ تبھی تو بریک اپ کے بعد بریک اپ ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں