شدشدشدشدشدش
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’خواتین کو دنیا پر حکمرانی کرنی چاہیے‘

ہدایتکار اور اداکار عدنان سرور نے جب 2015 میں پاکستانی اولمپک باکسر حسین شاہ پر مبنی فلم بنائی تو سینیما گھروں میں ادھوری فلم چلائی گئی کیوں کہ ان کے پاس فلم کو پورا کرنے کے لیے فنڈنگ نہیں تھی۔

مگر ’شاہ ‘کو اتنی پذیرائی ملی کہ اب عدنان اپنی دوسری فلم ’موٹر سائیکل گرلز‘ ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔ اس فلم میں سوہائے علی ابڑو لیڈ رول نبھا رہی ہیں۔ یہ ایک سچی کہانی پر مبنی فلم ہے جس میں ایک پاکستانی لڑکی نے موٹر سائیکل پر لاہور سے چینی سرحد تک کا سفر کیا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

فلم انڈسٹری اور شائقین دونوں کو اس فلم سے بڑی امیدیں ہیں۔ ہماری ساتھی فیفی ہارون نے عدنان سرور کو سٹوڈیو مدعو کیا۔سنیے ان کو گفتگو

متعلقہ عنوانات