کیا یہ امیتابھ بچن ہیں؟

تصویر کے کاپی رائٹ INSTAGRAM/STEVEMCCURRYOFFICIAL/AMITABH

کیا آپ نے بالی وڈ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں امیتابھ بچن کا نیا انداز دیکھا ہے؟ ان کا وہی انداز جو گذشتہ کچھ دنوں سے انڈین میڈیا مین سٹریم اور سوشل میڈیا میں دکھایا جا رہا تھا۔

اگر آپ کا جواب ہاں ہے تو ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کے انداز کے نام پر آپ کی نگاہوں کو ’ٹھگ‘ لیا گیا ہے۔

گذشتہ کچھ دنوں سے آنکھ پر پٹی باندھے اور چشمہ لگائے جس تصویر کو امیتابھ بچن کا نیا انداز بتایا جا رہا تھا وہ امیتابھ بچن نہیں ہیں۔

تصویر میں دکھ رہے افغانستان پناہ گزیں شبوز ہیں۔ یہ تصویر معروف فوٹو گرافر سٹیون میکلی نے پاکستان میں بنائی تھی۔ سٹیون میکلی نے یہ تصویر 27 جنوری 2017 جو انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔

شہباز کی شکل امیتابھ بچن سے اس تصویر میں ملتی جلتی نظر آتی ہے۔ ایسے میں کچھ لوگوں کو یہ امیتابھ بچن کا نیا ’لُک‘ لگا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ INSTAGRAM/STEVEMCCURRYOFFICIAL

ٹھگز آف ہندوستان کی وجہ سے امیتابھ کو درد

کچھ روز پہلے امیتابھ بچن نے بلاگ لکھ کر اپنی خراب طبیعت کا ذکر کیا تھا۔

اس بلاگ کے بعد امیتابھ بچن کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جانے لگی تھیں۔ بعد میں جیا بچن نے کہا تھا کہ ’امت جی کی طبیعت ٹھیک ہے۔ کمر میں درد ہے، گردن میں درد ہے، بہت سارے درد ہیں۔ کاسٹیوم بہت بھاری ہے۔ اس لیے تکلیف ہے۔ باقی سب ٹھیک ہے۔‘

جیا بچن فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کے دوران امیتابھ بچن کے پہنے ہوئے لباس کی بات کر رہی تھیں۔

اس فلم میں امیتابھ بچن کے علاوہ عامر خان، قطرینہ کیف، فاطمہ ثنا شیخ جیسے ستارے بھی شامل ہیں۔

فلم کے ہدایت کار وجے کرشنا آچاریہ ہیں۔

وجے کرشنا آچاریہ ’دھوم‘ اور ’راون‘ جیسی فلموں کا سکرپٹ لکھ چکے ہیں۔ ’ٹھگز آف ہندوستان‘ اس سال نومبر میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Spicer

فلم میں عامر خان کیسے دکھائی دیں گے؟

گذشتہ سال جولائی میں عامر خان کا اس فلم میں 'لُک' سامنے آیا تھا۔

تصویروں میں عامر خان کے کان اور ناک چھدے ہوئے تھے۔ جب اس فلم کا اعلان ہوا تھا، تب عامر نے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

عامر خان نے لکھا تھا کہ ’آخر کار وہ پل آ ہی گیا، جس کا مجھے انتظار تھا۔ میں اپنے آئیکون کے ساتھ کام کروں گا۔ میں نے ساری زندگی ان کے کام کو سہراہا ہے اور میں بہت پرجوش ہوں۔‘

’ٹھگز آف ہندوستان‘ ایسی پہلی فلم ہے جس میں امیتابھ بچن اور عامر خان ایک ساتھ کام کریں گے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں