سونم کپور کی شادی میں فلمی ستاروں کا تانتا

سونم کی شادی تصویر کے کاپی رائٹ EXPANDABLES

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی آٹھ مئی کی شب کاروباری شخصیت آنند آہوجہ سے شادی ہو گئی ہے۔

یہ شادی بالی وڈ کی سب سے زیادہ دھوم والی شادیوں میں سے ایک کہی جا سکتی ہے۔

سونم آنند آہوجہ تصویر کے کاپی رائٹ AFP

سونم کپور اور آنند آہوجہ نے سکھ مذہب کی روایت کے تحت بالی وڈ کے شہر ممبئی میں شادی کی۔

بالی وڈ کی تقریباً تمام بڑی شخصیات اس شادی میں موجود تھیں۔

سونم کی شادی تصویر کے کاپی رائٹ EXPANDABLES
Image caption یہاں راجو ہیرانی اور ونود ودھو چوپڑہ کے ساتھ اداکارہ کنگنا راناوت کو دیکھا جا سکتا ہے

دن میں شادی کی ابتدا ہوئی اور شب میں استقبالیہ کے ساتھ یہ اختتام پذیر ہوئی۔

سونم کپور روایتی سرخ عروسی جوڑے میں نظر آئیں جبکہ ان کے بوائے فرینڈ اور اب شوہر آنند آہوجہ نے پیچ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا۔

سونم کی شادی تصویر کے کاپی رائٹ EXPANDABLES
Image caption سنجے کپور کی بیٹی شادی میں اس انداز میں نظر آئيں

سونم کپور اداکار انیل کپور کی بیٹی ہیں اور انیل کپور گذشتہ چار دہائیوں سے فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں۔

سونم کی شادی تصویر کے کاپی رائٹ EXPANDABLES
Image caption سونم کو سوارا بھاسکر کے ساتھ یہاں دیھکا جا سکتا ہے

سونم کی شادی میں ان کی خاص دوست سوارا بھاسکر بھی شامل ہوئيں۔ سونم نے ٹاک شوز میں انھیں اپنی بہترین دوست قرار دیا ہے۔ دونوں نے فلم رانجھنا اور پریم رتن دھن پایو میں ایک ساتھ کام بھی کیا ہے۔

سونم آنند آہوجہ تصویر کے کاپی رائٹ EXPANDABLES

شادی کی تقریب کے بعد استقبالیہ کا انتظام ممبئی کے دی لیلا ہوٹل میں رکھا گیا تھا جس میں بالی وڈ کے تقریباً تمام سٹارز نظر آئے۔

اس موقعے پر سونم اور آنند نے کیک کاٹ کر اپنی نئی زندگی کی ابتدا کی۔ کیک کاٹنے کے وقت سونم نے سفید سیاہ کے امتزاج والا لباس زیب تن کر رکھا تھا جکہ آنند آہوجہ ہند-مغربی طرز کی پوشاک میں نظر آئے۔

سونم کی شادی تصویر کے کاپی رائٹ AFP/Getty Images
Image caption اداکارہ کرشمہ کپور اس انداز میں نظر آئيں
سونم آنند آہوجہ تصویر کے کاپی رائٹ EXPANDABLES

آنند دہلی کے معروف تاجر ہیں اور وہ شاہی ایکسپورٹ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ شادی کے دوران انیل کپور سفید رنگ کی شیروانی میں ملبوس روایتی انداز میں نظر آئے۔

سونم کپور کے چچا سنجے کپور اور بونی کپور بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہر جگہ موجود تھے۔

سونم کی شادی تصویر کے کاپی رائٹ EXPANDABLES
Image caption سونم کپور کے چچا سنجے کپور اپنے بیٹے کے ساتھ

بونی کپور اپنی دونوں بیٹیوں جھانوی اور خوشی کپور کے ساتھ نظر آئے جبکہ جھانوی اور خوشی تقریباً ہر جگہ ایک ساتھ نظر آئی۔

سونم کی شادی تصویر کے کاپی رائٹ AFP/Getty Images

اس موقعے پر اداکارہ کرینہ کپور اپنے خاوند سیف علی خان اور بیٹے تیمور کے ساتھ جلوے بکھیرتی نظر آئی۔

سونم کی شادی تصویر کے کاپی رائٹ AFP/Getty Images

دوسری جانب کسی بھی تقریب میں کم نظر آنے والے عامر خان بھی نظر آئے۔ انھوں نے سونم کی شادی میں اپنی اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ شرکت کی۔

سونم کی شادی تصویر کے کاپی رائٹ AFP/Getty Images

بالی وڈ کے شہنشاہ کہے جانے والے معروف اداکار امیتابھ بچن بھی شادی میں لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔

سونم کی شادی تصویر کے کاپی رائٹ AFP/Getty Images
Image caption اداکارہ رانی مکھر جی

اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ رانی مکھر جی بھی وہاں اپنے اپنے انداز میں نظر آئیں۔

سونم کی شادی تصویر کے کاپی رائٹ AFP/Getty Images

-

اسی بارے میں