سنجو نے باہو بلی کا ریکارڈ توڑ دیا، صرف تین روز میں 120 کروڑ

تصویر کے کاپی رائٹ Chirag Wakaskar
Image caption دیا مرزا نے فلم سنجو میں سنجے دت کی بیوی مانیتا دت کا کردار نبھایا ہے

راجکمار ہیرانی کی فلم سنجو نے صرف تین ہی دن میں انڈین باکس آفس پر ایک سو بیس کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کر کے باہو بلی کا ریکار توڑ دیا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ SUJIT JAISWAL
Image caption سونم کپور اور رنبیر کپور فلم سانوریہ میں بھی اہم کردار میں رہ چکے ہیں

رنبیر کپور کی فلم سنجو 2018 میں ایک ویک اینڈ پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ اس فلم نے دپیکا پادوکون کی پدماوت اور سلمان خان کی ریس تھری کے ساتھ ساتھ باہو بلی کا ریکار توڑ ڈالا ہے۔ ممتاز فلم تجزیہ کا رترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'پبلک نےسنجو کو جادو کی جھپپی دی ہے'۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption رنبیر کپور نے سنجے دت کا کردار نبھایا

فلم باہو بلی ٹو نے تیسرے دن ساڑھے چھیالیس کروڑ کا کاروبار کیا تھا جبکہ سنجو نے 46 کروڑ 71 لاکھ کا کاروبار کیا ہے۔

راجکمار ہیرانی نے ایک سال پہلے سنجو کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ فلم میں سنجے دت کی زندگی کے وہ حقائق جو سب پر عیاں تھے ان کی ان کے ساتھ ساتھ انکی شخصیت کے وہ رنگ بھی دکھائے گئے جو شاید ہی کوئی سٹار اپنے پرستاروں کے سامنے پیش کرنے کی ہمت کر سکے گا۔

تصویر کے کاپی رائٹ SUJIT JAISWAL
Image caption فلم میں پریش راول نے سنجے دت جبکہ منیشا کوئرالہ نے نراس دت کا کردار نبھایا ہے

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایماندار پائیو پِک ہے جسے پیچنے کے لیے نہ تو کسی مصالحے کا استعمال کیا گیا اور نہ ہی اسے سنسنی خیز بنانے کی کوشش کی گئی۔ سنجے کی زندگی کے اتارچڑھاؤ اور انکے والد سنیل دت کے ساتھ ان کے رشتے اور اس کے بدلتے زاویے کو انتہائی سادگی اور ایمانداری سے پیش کیا گیا ہے شاید یہی وجہ ہے کہ فلم لوگوں پر سیدھا اثر کر رہی ہے۔

فلم میں دیا مرزا سنجے دت کی بیگم مانیتا کے کردار میں تھیں جبکہ پریش راول سنیل دت اور منیشا کوئرالہ نرگس دت کے کردار میں تھیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں