ورلڈ باڈی پینٹنگ فیسٹیول: ذوق نظر کو دعوت نظارہ

برازیل کے میک اپ فنکار جوناتھن پاون اور ایلیسن روڈریگیز نے ماڈل تھیا گو کے جسم پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

آسٹریا کے شہر کلیگنفرٹ میں 21 ویں ورلڈ باڈی پینٹنگ فیسٹیول یعنی انسانی جسم پر مختلف قسم کی تصاویر بنانے کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔

اس میں فنکاروں نے ماڈلز کے جسم پر وہ نقش و نگار بنائے جو دعوت نظارہ دے رہے تھے۔ یہاں قارئین کے ذوق نظر کے لیے بعض حیرت انگیز تصاویر پیش ہیں۔

اس فیسٹیول کی ابتدا سنہ 1998 میں ہوئی تھی اور وقت کے ساتھ اس میں مختلف ممالک کے فنکار شرکت کرنے لگے۔ رواں سال اس میں تقریباً 50 ممالک کے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی برازیل کے فنکاروں کی جانب سے پیش کیا گيا ہے تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

اس فیسٹیول میں مخصوص اور غیر پیشہ ور اور شوقیہ پینٹنگ کرنے والوں کے لیے بھی ایوارڈز ہیں جنھیں 12 مختلف زمروں جیسے ایئربرش، سپیشل ایفکٹ، فیس پینٹنگ وغیر میں منقسم کیا گيا ہے۔

جنوبی افریقہ کی فنکار کارلا گوس نے ماڈل کورینا کے جسم پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
سنہ 2018 ورلڈ باڈی پینٹنگ کے دوران ایک مصور اپنی ماڈل کے ساتھ تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

اس عالمی فیسیٹول کا لوکیشن جنوبی آسٹریین صوبے کیرنتھیا کا دارالحکومت کلیگنفرٹ ہے جو چہار جانب سے آلپس پہاڑ سے گھرا ہوا ہے۔

ایک فنکار اپنی ماڈل کے ساتھ تصویر کے کاپی رائٹ EPA

بعض زمروں میں فنکاروں کو اپنے ماڈل کے جسم پر پینٹ کرنے کے لیے دو دنوں کا وقت دیا جاتا ہے اور ہر دن مختلف تھیم کے تحت پینٹنگ کا مقابلہ ہوتا ہے۔

ایک ماڈل کی نمائش تصویر کے کاپی رائٹ EPA

فیس یا چہرے پر پینٹنگ کے ذریعے مقابلے میں شرکت کرنے والے فنکاروں کو ماڈل کے چہرے اور گردن پر پینٹنگ کے ذریعے بصری کہانی کہنی ہوتی ہے۔

ایک فنکار اپنی ماڈل کے ساتھ تصویر کے کاپی رائٹ EPA

اس میں تخلیقی میک اپ پر بھی ایوارڈ ہے جن میں ایسے لباس شامل ہیں جو ماڈل کے میک اپ سے مناسبت رکھتے ہوں۔

برازیل کے میک اپ فنکار جوناتھن پاون اور ایلیسن روڈریگیز نے ماڈل تھیا گو کے جسم پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

اس فیسٹیول میں جسم پر مصوری، میک اپ، فوٹوگرافی، سپیشل ایفکٹ اور ایئربرش کے لیے تربیت بھی دی جاتی ہے۔

بیلجیئم کے فنکار ہویام ہجلاوی کی ماڈل ان کے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
سویڈن کے فنکار ولیجا نے ایک ماڈل کے جسم پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
برازیل کے مصور ایلکس ہانسن نے اپنی ماڈل کو اس انداز سے سجایا ہے تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
تقریب کے دوران ایک ماڈل اپنے تخلیق کار کے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
نیدر لینڈس کے فنکار ٹون نیزٹ کے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ماڈل تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
جنوبی افریقہ کے پینٹر یونے زوننبرگ ہیوز اور ایسٹرک ہیوز کے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ماڈل تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
ایک ماڈل کی نمائش تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Presentational white space
ایک ماڈل کی نمائش تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Presentational white space

.

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں