سب سے زیادہ کمائی میں سلمان اور اکشے نے شاہ رخ کو پیچھے چھوڑ دیا

تصویر کے کاپی رائٹ AFP/Getty Images
Image caption جارج کلونی اپنی اہلیہ بیرسٹر امل کے ساتھ یہاں دیکھے جا سکتے ہیں

فوربز کی تازہ ترین سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سیلیبریٹیز کی فہرست میں ہالی وڈ اداکار جارج کلونی کے ساتھ بالی وڈ کے اداکار سلمان خان اور اکشے کمار بھی شامل ہیں۔

جارج کلونی نے گذشتہ سال 12 مہینوں کے دوران تمام اداکاروں میں سب سے زیادہ پیسے کمائے۔ اس میں کچھ حصہ ان کی ٹکیلا کمپنی کی فروخت کا بھی ہے جسے انھوں نے شراکت داری میں قائم کیا تھا۔

فوربز نے 57 سالہ ہالی وڈ اداکار کلونی کی یکم جون سنہ 2017 سے 31 مئی سنہ 2018 کے دوران کمائی تقریباً 24 کروڑ ڈالر بتائی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

زیادہ کمائی کرنے والوں میں شاہ رخ اور سلمان بھی شامل

کائیلی جینر کم عمر ترین ’سیلف میڈ‘ ارب پتی بننے کی راہ پر

اس طرح وہ دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سیلیبریٹیز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ کائيلی جینر تیسرے نمبر پر ہیں۔ کائیلی کے بارے میں اس مہینے کے اوائل میں فوربز نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا کی سٹار سب سے کم عمر خود ساختہ ارب پتی بننے والی ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP/Getty Images

ڈوین جانسن جنھیں ہالی وڈ میں 'دی راک' کے نام سے جانا جاتا ہے وہ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں اور ان کی کمائی تقریباً ساڑھے 12 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔

اس فہرست میں فٹبالر میسی آٹھویں، پرتگال کے سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو دسویں اور برازیل کے سٹار کھلاڑی نیمار بھی شامل ہیں۔ رونالڈو کی پوزیشن گذشتہ سال کے مقابلے نیچے گئی ہے۔ گذشتہ سال وہ پانچویں پوزیشن پر تھے جبکہ نیمار 71 ویں پوزیشن سے نو کروڑ ڈالر کی کمائی کے ساتھ 13 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

زیادہ کمانے والے اداکار، سکارلٹ جوہانسن سرفہرست

ایما سٹون سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے فوربز میگزن کے سینیئر مدیر نے کہا کہ 'انٹرٹینمنٹ کی دنیا کی اس سال دو بڑی کہانیاں کائيلی جینر اور دی راک ہیں جنھوں نے سوشل میڈیا کی اپنی فالوونگ کے ذریعے بے انتہا پیسے کمائے۔'

نیمار تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

کائیلی کِم کارڈیشئن کی سوتیلی بہن ہیں۔ گذشتہ سال کے مقابلے اس فہرست میں کِم 47 سے 30 نمبر پر آ گئی ہیں۔

اس فہرست میں زیادہ تر موسیقی کے فنکار ہیں اور اس معاملے میں ایڈ شیران سب سے پہلے اور مجموعی طور پر نویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فٹبال سے زیادہ ویڈیو گیمز میں کمائی

’چھپانے کو کچھ نہیں اس لیے کسی کا خوف بھی نہیں‘

52 سالہ مصنفہ جے کے رولنگ 42 ویں نمبر پر ہیں جبکہ لیڈی گاگا پانچ کروڑ کے ساتھ 49 ویں نمبر پر ہیں۔ اداکارہ جنیفر لوپیز 53 ویں نمبر پر ہیں جبکہ جیکی چین ساڑھے چار کروڑ ڈالر کی کمائی کے ساتھ 59 ویں نمبر پر ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

بالی وڈ اداکار اکشے کمار اپنی فلم 'ٹوائلٹ ایک پریم کتھا' اور 'پیڈ مین' کی کامیابیوں کے طفیل اس فہرست میں سلمان خان سے آگے ہیں۔ وہ 76 ویں نمبر پر ہیں جبکہ سلمان خان 82 ویں نمبر پر ہیں۔

اس سے قبل سلمان 71 ویں پوزیشن پر تھے جبکہ اکشے کمار 80 نمبر پر تھے۔ گذشتہ سال بالی وڈ اداکاروں میں شاہ رخ خان سب سے آگے 65 ویں پوزیشن پر تھے۔

اسی بارے میں