فیشن ویک میں بالی وڈ کا جلوہ
انڈیا میں فیشن ویک کا دارالحکومت دہلی میں شاندار آغاز ہوا جس میں بالی وڈ کی حسیناؤں نے اپنے جلوے بکھیرے۔
انڈیا فیشن ویک کے معروف شو کا دارالحکومت دہلی میں شاندار آغاز ہوا جس میں بالی وڈ کی حسیناؤں نے اپنے جلوے بکھیرے۔ یہاں اداکارہ کرینہ کپور کو فالگنی شین پیکوک کے ملبوسات میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ یامی گوتم نے انڈین ڈیزائنر رینو ٹنڈن کے ملبوسات کی نمائش کی۔
دارالحکومت دہلی میں منعقدہ اس فیشن ویک میں اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ کنگنا راناوت اور آدیتی راؤ حیدری بھی نظر آئیں جبکہ شلپا شیٹی، کیارا اڈوانی، یامی گوتم نے بھی اپنے جلوے بکھیرے۔
اداکارہ آدیتی راؤ حیدری کو یہاں دوسری ماڈلز کے بالکل درمیان میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انھوں نے ڈیزائنر ترون تہیلیانی کے ملبوسات کی نمائش کی۔
فیشن شو میں قدیم زمانے کی جھلک نظر آئی اور یہاں ایک ماڈل کو ڈیزائنر رینو ٹنڈن کے ملبوسات اور زیورات کو پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کنگنا راناوت کو یہاں ڈیزائنر انجو مودی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
فیشن ویک میں ماڈلز نے مختلف ڈیزائنرز کے ملبوسات پیش کیے۔ یہاں ماڈلز کو ڈیزائنر سونیت ورما کے ملبوسات میں دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا ذریعہamitaggarwalofficial@Instagram
شلپا شیٹی نے امت اگروال کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی نمائش کی۔