بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا ٹینس کھلاڑی سرینا وِلیمز کی مداح نکلیں

پریانکا چوپڑا اپنی والدہ مدھو چوپڑا اور منگیتر نِک جوناس کے ساتھ

،تصویر کا ذریعہINSTAGRAM

،تصویر کا کیپشن

پریانکا چوپڑا اپنی والدہ مدھو چوپڑا اور منگیتر نِک جوناس کے ساتھ

انڈین اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے منگیتر نِک جوناس کے ہمراہ سرینا وِلیمز کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹینس کے یو ایس اوپن مقابلے دیکھنے سٹیڈیم گئیں۔

پریانکا کے ساتھ ان کے منگیتر نِک جوناس، نِک کے بھائی جو جوناس اور ان کی منگیتر سوفی ٹرنر نے بھی میچ دیکھا۔ انھوں نے ٹینس سٹار سرینا ولیمز کو کھل کر داد دی۔

ان کی والدہ مدھو چوپڑا نے بھی اپنی بیٹی اور ہونے والے داماد کے ساتھ میچ دیکھا۔

کوانٹیِکو کی سٹار نے اس شام کی تصاویر اپنے مداحوں کی خاطر اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شائع کیں۔ عنوان میں انھوں نے #famjam اور #usopen کے ہیش ٹیگ لگائے۔

پریانکا نے فینڈی کا خوبصورت سفید لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

اس میچ میں سرینا وِلیمز نے اپنی مدِ مقابل کیرولینا پلِسکوا کو شکست دی۔

اس موقع پر پریانکا بڑے ہی خوشگوار موڈ میں تھیں۔