فیشن کی دنیا پر چھائے چار مسلمان ماڈل بھائی
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

دولاتوف برادرز: فیشن کی دنیا پر چھائے چار مسلمان ماڈل بھائی

چیچنیا میں مردوں کی ماڈلنگ معیوب سمجھی جاتی ہے۔ چیچنیا روس کا ایک علاقہ ہے جہاں لوگ انتہائی مذہبی رجحانات رکھتے ہیں لیکن وہاں کے چار بھائی جبرئیل، سُلم بیگ، اسلام اور تامِک نے ثقافتی رجحانات سے بغاوت کی اور اب وہ دنیا کے بڑے بڑے فیشن ہاؤسز کے ماڈلز ہیں۔