اگلے سال بالی ووڈ میں کس کس کی شادی ہو سکتی ہے

تصویر کے کاپی رائٹ Azhar Khan/SOPA Images/LightRocket via Getty Image
Image caption سلمان خان اور کترینہ کیف آف سکرین اچھے دوست کہے جاتے ہیں

بالی ووڈ میں شادیوں کا موسم ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اگلے سال کچھ اور بالی ووڈ ہستیاں شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

چین میں عامر خان مودی سے زیادہ مقبول

دپیکا اور رنویر شادی کے منڈپ پر

انڈین فلم انڈسٹری سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا: صبا قمر

تصویر کے کاپی رائٹ Azhar Khan/SOPA Images/LightRocket via Getty Image
Image caption عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے دوستی اور شادی کے چرچے عام ہیں

اس سال انوشکا شرما ، ویراٹ کوہلی کے بعد دپیکا پادوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کے بعد پرینکا چوپڑہ اور نِک جونز کے شادی ہونے والی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ ANGELA WEISS/AFP/Getty Images
Image caption سلمان خان اور کترینہ کیف نے کئی ہٹ فلمیں دی ہیں

کہا جا رہا ہے کہ اگلے سال بھی شادیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور کچھ اور بالی ووڈ ہستیاں شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Rubina A. Khan
Image caption رنویر سنگھ اور دپیکا نے اٹلی میں شادی کی جبکہ عالیہ اور رنبیر کی شادی کی قیاص آرائیاں جاری ہیں

پرینکا چوپڑہ نے ہالی ووڈ کی مشہور ہستی نِک جونز کے ساتھ منگنی کے بعد اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان تو نہیں کیا لیکن گزشتہ ماہ وہ امریکہ میں اپنی شادی سے پہلے کی کئی تقریبات کا اہتمام کر چکی ہیں اطلاعات ہیں کہ وہ اس سال دو دسمبر کو شادی کرنے والی ہیں

تصویر کے کاپی رائٹ Photo by Gotham/GC Images
Image caption پرینکا چوپڑہ اور نِک جونز کی منگنی ہو چکی ہے

پرینکا نے حال ہی میں شادی سے پہلے کی تقریبات کا اہتمام کیا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Raajessh Kashyap/Hindustan Times via Getty Images
Image caption پرینکا چوپڑہ کی شادی اگلے مہینے ہونے کی اطلاعات ہیں

اب بالی ووڈ میں جن تین بڑی ہیروئنز کی شادی کی خبریں یا امیدیں ہیں ان میں تبو ، امیشا اور سشمیتا سین ہیں۔

سشمیتا سین

تصویر کے کاپی رائٹ Ritam Banerjee-IPL 2010/IPL via Getty Images
Image caption سشمیتا سین آجکل فلم میں کم ہی نظر آتی ہیں

یوں سشمیتا سین آجکل اپنے نئے دوست روہمن شال کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر لگا رہی ہیں اور ان تصاویر کے ساتھ جس طرح کے پیغامات سشمیتا پوسٹ کر رہی ہیں انہیں دیکھ کر شادی کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

سشمیتا سین کے ساتھ وکرم بھٹ، رندیپ ہڈا سے لیکر مدثر عزیم تک کا نام جوڑا جا چکا ہے لیکن بات شادی تک نہیں پہنچ پائی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Juan Naharro Gimenez/WireImage
Image caption سوناکشی سنہا ، سلمان خان اور دپیکا پادوکون

شترو گھن سنہا کی 31 سالہ بیٹی سوناکشی سنہا کئی ہٹ فلمیں دینے کے بعد اب جیسے باکس آفس سے غائب ہو گئی ہیں اور کافی عرصے سے ہٹ کی منتظر ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اگلے سال انکی شادی بھی ہو سکتی ہے سلمان کے بھائی سہیل خان کی بیگم کے بھائی بنٹی کے ساتھ انکی دوستی کافی گہری ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ STRDEL/AFP/Getty Images
Image caption عالیہ اور سدھارتھ ایک دوسرے کے کافی نزدیک سمجھے جاتے تھے

عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترہ کی دوستی کے بعد اب رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ نے سب کے سامنے اپنے رشتے کو تقریباً قبول کر لیا ہے اور امید ہے کہ اگلے سال انکی شادی ہو جائے گی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اکثر ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں

رنبیر اور عالیہ فلم برپماستر میں کام کر رہے ہیں۔ ان دونوں کے والدین بھی انکے رشتے پر خوش ہیں اور رنبیر کے والدین کے ساتھ اکثر عالیہ بھٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر نظر آتی ہیں۔یوں عالیہ کھلے عام رنبیر کے ساتھ اپنے رشتے کو تسلیم کر چکی ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ SUJIT JAISWAL/AFP/Getty Images
Image caption ملائکہ سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی سابق اہلیہ ہیں

اس سال ایک اور جوڑا خبروں میں ہے اور وہ ہیں پینتالیس سال کی ملائکہ اروڑہ اور تینتیس سال کے ارجن کپور دونوں کا رشتہ نہ دنیا سے چھپا ہے اور نہ ہی میڈیا سے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا انکا یہ رشتہ شادی تک پہنچے گا یا نہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ SUJIT JAISWAL/AFP/Getty Images
Image caption ملائکہ کا نام آجکل ارجن کپور کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے

ملائکہ سلمان خان کے بھائی ارباز خان کح سابق اہلیہ ہیں اور دونوں بیس سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے۔

متعلقہ عنوانات