کیا اینجلینا جولی اب سیاست کے میدان میں قدم رکھنے پر غور کر رہی ہیں؟

جولی تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption اینجلینا جولی بی بی سی کے بچوں کے لیے ایک نئے ہفتہ وار پروگرام پر بھی کام کر رہی ہیں

ہالی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی نے اشارہ دیا ہے کہ وہ مستقبل میں سیاست میں قدم رکھنے کے بارے میں غور کر رہی ہیں۔

بی بی سی کے ٹوڈے پروگرام میں ایک انٹرویو میں انھوں نے کہ اگر 20 سال قبل وہ ایسا نہ کرتیں لیکن اب جہاں ان کی ضرورت ہو گی وہ وہاں جائیں گی۔

اینجلینا جولی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی خصوصی سفیر ہیں اور اس کے علاوہ جنسی تشدد اور ماحولیاتی تحفظ سمیت دیگر مسائل کے حل کے حوالے سے سرگرم رہتی ہیں۔

اینجلینا جولی نے بی بی سی کے پروگرام ٹوڈے میں میزبان جسٹن ویب کو امریکی سیاست، سوشل میڈیا، جنسی تشدد اور پناہ گزینوں کے عالمی مسئلے کے حوالے سے انٹرویو دیا۔

یہ بھی پڑھیں!

اینجلینا جولی نام کی مکڑی؟

’سنگل زندگی سے لطف اندوز نہیں ہو رہی ہوں‘

جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ سیاست میں قدم رکھنے کے بارے میں غور کر رہی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ 20 سال پہلے مجھ سے پوچھتے، میں اس پر ہنس سکتی تھی۔۔۔ میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ میری جہاں ضرورت ہوگی میں وہاں جاؤں گی، میں نہیں جانتی کہ کیا میں سیاست کے لیے ٹھیک ہوں۔۔۔ لیکن پھر میں یہ لطیفہ بھی ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ کیا میرے پاس کوئی راز بھی ہے۔‘

’میں حکومتوں کے ساتھ کام کرسکتی ہوں اور میں فوجوں کے ساتھ بھی کام کر سکتی ہوں، اور میں بہت کچھ کروانے کی جگہ پر بھی ہوں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’فی الحال‘ وہ خاموش رہیں گی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption اینجلینا جولی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی خصوصی سفیر ہیں

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان 30 سے 40 ڈیموکریٹس کی لسٹ میں ہوسکتی ہیں کو پارٹی کی صدارت کے لیے نامزد ہیں تو انھوں نے انکار کے بجائے ’شکریہ‘ کہا۔

اینجلینا جولی بی بی سی کے بچوں کے لیے ایک نئے ہفتہ وار پروگرام پر بھی کام کر رہی ہیں۔ ’اوور ورلڈ‘ کے عنوان سے یہ پروگرام آئندہ برس نشر کیا جائے گا۔

اس پروگرام میں وہ ایگزیکٹیو پروڈیوسر کے فرائض نبھائیں گی اور پروگرام کا مقصد سات سے 12 سال کے بچوں کو بین الاقوامی خبروں کے علاوہ ٹیکنالوجی، ماحولیات اور سوشل میڈیا جیسے موضوعات کی جانب توجہ دلانا ہے۔

اسی بارے میں