شوبز ڈائری: ملائیکہ نے طلاق کیوں لی اور بالی وڈ میں دیش بھگتی کا مقابلہ

ملائیکہ اروڑہ خان تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption ملائیکہ کا نام آج کل اداکار ارجن کپور کے ساتھ جوڑا جاتا ہے تاہم دونوں ہی اپنے رشتے کو قبول تو نہیں کرتے

ملائیکہ اروڑہ خان نے ارباز خان کے ساتھ طلاق کے کافی عرصے بعد پہلی مرتبہ اپنی طلاق کی وجوہات اور اس فیصلے پر اپنے بچوں کے ردِعمل پر پہلی بار بات کی۔

ملائیکہ اپنی دوست کرینہ کپور خان کے چیٹ شو میں بات کر رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ ارباز اور وہ ایک ساتھ ہوتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے شدید ناخوش تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ خوشیاں ان کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہیں چاہے اس کے لیے انھیں زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔

شوبز ڈائریز پڑھیے!

کنگنا رناوت کی بایو پک بالی وڈ میں کئی بم پھوڑے گی

’نظریہ ہو یا لباس یہ آپکی اپنی چوائس ہونی چاہیے‘

اب بالی وڈ سے مودی کیا چاہتے ہیں؟

رنویر دیپیکا کا نام اپنانے پر کیوں آمادہ ہوئے؟

26 سیکنڈ کے کلپ نے ’ڈریم گرل‘ بنا دیا

ملائیکہ نے کہا کہ طلاق سے پہلے ہم نے اس کے ہر اچھے یا برے پہلو کا جائزہ لیا کیونکہ ہم لوگو ں کی وجہ سے ہمارے ارد گرد کے لوگ بھی متاثر ہو رہے تھے۔

45 سالہ ملائیکہ کا کہنا تھا کہ ان کے گھر والوں نے بھی بار بار ان سے اس فیصلے پر نظرِ ثانی پر زور دیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ مایوس کن ماحول میں بچوں کے ساتھ رہنے سے علیحدہ ہونا بہتر ہے اور ان کا 16 سالہ بیٹا اس بات سے مطمئن ہے۔

ملائیکہ کا نام آج کل اداکار ارجن کپور کے ساتھ جوڑا جاتا ہے اور دونوں ہی اپنے رشتے کو قبول تو نہیں کرتے لیکن چھپانے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter

بالی وڈ میں دیش بھگتی کا مقابلہ

اداکار اجے دیوگن نے حال ہی میں اپنی فلم ’ٹوٹل دھمال‘ پاکستان میں نہ ریلیز کرنے کا اعلان کیا تو دیگر فلمسازوں اور فلمی دنیا کی شخصیات نے تیزی دکھاتے ہوئے ایسے ہی اعلانات شروع کر دیے۔

اس وقت بالی وڈ میں دیش بھگتی کا مقابلہ جاری ہے اور ہر کوئی اس مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے چاہے وہ اکشے کمار ہوں یا اجے دیو گن یا پھر سلمان خان جنھوں نے اپنی فلم ’بھارت‘ میں کسی پاکستانی سنگر کو شامل نہ کرنے کا اعلان کیا۔

ادھر بیچارے نوجوت سنگھ سدھو کو بھی ان کے شو سے نکال دیا گیا۔ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں پلوامہ کے علاقے میں انڈین سکیورٹی فورسز پر حملے کے بارے میں سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے بیان پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس کی پاداش میں انھیں کامیڈی ود کپل سے نکال دیا گیا ہے۔

سدھو نے کہا تھا کہ کیا مٹھی بھر لوگوں کی وجہ سے کسی ملک کو یا کسی ایک شخص کو قصوروار ٹھہرایا جا سکتا ہے؟

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption کیرتی کہتی ہیں کہ اچانک سے پرانے لوگوں کی جگہ ہاؤس فل 4 کی ٹیم میں نئے لوگوں کا شامل ہونا عجیب سا لگا

کیرتی آخر کہنا کیا چاہتی ہیں؟

اداکارہ کیرتی سنان کہتی ہیں کہ فلم ہاؤس فل 4 کے ڈائریکٹر ساجد خان اور اداکار نانا پاٹیکر کے خلاف ’می ٹو‘ مہم کے تحت الزامات سامنے آئے تو فلم کی ٹیم نے فوری کارروائی کی اور ساجد خان نے فلم چھوڑ دی اور نانا پاٹیکر کو بپی فارغ کر دیا گیا۔

کیرتی کہتی ہیں کہ اچانک سے پرانے لوگوں کی جگہ ٹیم میں نئے لوگوں کا شامل ہونا عجیب سا لگ رہا تھا۔

کیرتی پتہ نہیں اپنے ان جذبات کا اظہار کر کے کیا بتانا چاہتی ہیں کہ انھیں ساجد اور نانا جی کے جانے کا دکھ ہے یا پھر فلم کی ریلیز میں تاخیر کا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں