فلم فیئر ایوارڈ میں محبتوں کا برملا اظہار، فلم راضی اور پدماوت کی دھوم

دیپکا اور رنویر تصویر کے کاپی رائٹ Instagram:_deepveeraddict_

بالی وڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ فلم فیئر میں جہاں پاکستان اور انڈیا پر مبنی فلم 'راضی' کا چرچا رہا وہیں فنکاروں نے برملا اپنی محبتوں کا اظہار بھی کیا۔

اداکار رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ دیپکا سے محبت کا اظہار کیا تو اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اداکار رنبیر کپور کو 'آئی لو یو' کہہ دیا۔

ہیما مالنی تصویر کے کاپی رائٹ Twitter@dreamgirlhema

فلم راضی کو جہاں بہترین فلم کا ایوارڈ ملا وہیں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی اس فلم کی اداکارہ عالیہ بھٹ کے حصے میں آیا جبکہ بہترین اداکار کا ایوارڈ ان کے دوست رنبیر کپور کو فلم 'سنجو' پر دیا گیا۔

سینیئر اداکارہ اور رکن پارلیمان ہیما مالنی کو فلم انڈسٹری میں 50 سال خدمات انجام دینے پر خصوصی انعام سے نوازا گیا۔ انھیں یہ ایوارڈ فلم ساز اور نغمہ نگار گلزار نے دیا جس کا ٹوئٹر پر ہیما مالنی نے شکریہ ادا کیا۔

دیپکا اور رنویر تصویر کے کاپی رائٹ Filmfare
Image caption ستاروں کی اس محفل میں بعض ایسے اتفاقات سامنے جس سے لوگ بہت محظوظ ہوئے۔ یہاں دیپکا پاڈوکون اپنے شوہر رنویر سنگھ اور اور سابق دوسترنبیر کپور کو گلے ملتے دیکھ رہی ہیں

انڈیا میں یہ ایوارڈ سب سے اہم تصور کیا جاتا ہے اور اس کی ابتدا سنہ 1954 میں ہوئي تھی۔ انڈیا کے بڑے میڈیا ہاؤس ٹائمز آف انڈیا گروپ اس کا ہر سال انعقاد کرتا ہے۔

بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ بھی فلم راضی کے حصے میں آیا۔ اس فلم کی ہدایت معروف نغمہ نگار اور فلم ساز گلزار کی بیٹی میگھنا گلزار نے کیا ہے۔

رنویر سنگھ تصویر کے کاپی رائٹ @Ranveersingh

فلم میں عالیہ بھٹ نے ایک کشمیری لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جس کی شادی ایک پاکستانی فوجی خاندان میں ہوتی ہے۔ مسئلہ بس یہ ہے کہ یہ لڑکی انڈین جاسوس بھی ہے جو 1971 کی جنگ سے ذرا قبل کچھ انتہائی اہم خفیہ راز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔

مجموعی طور پر راضی کو پانچ ایوارڈز ملے جبکہ پدماوت کو صرف چار ایوارڈز مل سکے حالانکہ اسے 17 زمروں میں نامزدگی ملی تھی۔

پریتی زنٹا تصویر کے کاپی رائٹ filmfare
Image caption اس موقعے پر پریتی زنٹا بھی ریڈ کارپٹ پر نظر آئيں

بہترین ادکارہ کا کریٹک ایوارڈ ویٹرن اداکارہ نینا گپتا کو فلم 'بدھائی ہو' کے لیے دیا گیا جبکہ اداکار کا ایوارڈ فلم پدماوت کے لیے رنویر سنگھ کے حصے میں آیا۔

رنویر سنگھ کو ان کی اہلیہ اور اداکار دیپکا پاڈوکون نے ایوارڈ دیا تو انھوں نے گھٹنوں کے بل ان سے ایوارڈ قبول کیا۔ انھوں نے ایوارڈ لیتے ہوئے کہا: 'یہ سیاہ خاتون (ایوارڈ) میرے لیے بہت سپیشل ہے لیکن یہ خاتون (دیپکا) میری زندگی میں واقع ہونے والی مخصوص ترین ہے۔ میں تم سے محبت کرتا ہوں، کیا تمھیں مجھ پر فخر ہے؟'

کیارا آڈوانی تصویر کے کاپی رائٹ Filmfare
Image caption اداکارہ کیارہ اڈوانی بھی اس ومل فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں نظر آئيں

یہ بھی پڑھیے

فلم فیئر ایوارڈز: دنگل، عامر اور عالیہ آگے

کیا سونم عالیہ کی کامیابی سے ناخوش ہیں؟

انھیں یہ ایوارڈ ایوشمان کھرانا کے ساتھ مشترکہ طور پر ملا۔ رنویر کو یہ ایوارڈ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'پدماوت' میں عہد وسطی کے مسلم حکمران علاء الدین خلجی کا کرادار ادا کرنے کے لیے دیا گيا۔ اس فلم میں دیپکا نے رانی پدماوتی کا کردار ادا کیا تھا

قطرینہ کیف دیپکا پاڈوکون اور کریتی سینن کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے تصویر کے کاپی رائٹ Filmfare
Image caption قطرینہ کیف دیپکا پاڈوکون اور کریتی سینن کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے

دیپکا نے اس ایوارڈ کا جشن مناتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں عالیہ بھٹ اور رنویر کپور بھی نظر آ رہے ہیں۔

دوسری جانب عالیہ بھٹ نے ایوارڈ لینے کے بعد اپنی تقریر میں رنبیر کپور سے اظہار محبت کرتے ہوئے انھیں اپنی زندگی کا مخصوص ترین شخص قرار دیا۔

فلم فئیر ایوارڈ تصویر کے کاپی رائٹ filmfare
Image caption سندریا شرما فلم فئیر کے موقع پر

سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کو فلم 'کیدارناتھ' کے لیے بہترین نئی اداکارہ کا جبکہ شاہد کپور کے بھائی ایشان کھٹر کو 'بیانڈ کلاؤڈز' کے لیے بہترین نئے ادکار کا ایوارڈ ملا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں