پاکستانی خواتین فیشن ڈیزائنرز سے کیا چاہتی ہیں؟
پاکستانی خواتین فیشن ڈیزائنرز سے کیا چاہتی ہیں؟
ایک وقت تھا جب پاکستان کی فیشن انڈسٹری کے ملبوسات گنتی کے چند ڈیزائنرز اپنے گھروں میں قائم چھوٹی فیکٹریوں میں تیار کرتے تھے۔ اب یہی انڈسٹری ملک کی معیشت کا ایک اہم حصہ بن چکی ہے اور خاص طور پر لان اور ٹیکسٹائلز کی مارکیٹ کافی وسیع ہے۔
ہماری ساتھی فیفی ہارون نے دو مقبول فیشن ڈیزائنرز، دی پنک ٹری کمپنی کے محسن سید اور ثنا سفیناز کے محسن علی سے گفتگو کی اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ آخر پاکستانی خواتین فیشن ڈیزائنرز سے کیا چاہتی ہیں اور کیا خوبصورتی کو ایک نئی نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے؟