اوینجرز اینڈ گیم: مارول کی تمام فلمیں دیکھنے کا وقت نہیں تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟

سپوائلر الرٹ! اس مضمون میں تازہ ترین ریلیز کے ساتھ ساتھ بعض دیگر مارول فلموں کے پلاٹ کی تفاصیل موجود ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ DISNEY

اوینجرز: اینڈ گیم 22 اپریل کو امریکہ میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے اور مارول سیریز کی اس نئی فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے شروع کر دیے ہیں۔

امید کی جا رہی ہے کہ یہ سنہ 2019 کی سب سے بڑی فلم ثابت ہو گی۔ پاکستان میں یہ فلم جمعے کو نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔

مارول کی سنیمائی دنیا کی یہ 22 ویں فلم ہے اور اس سیریز کی ابتدا سنہ 2008 میں 'آئرن مین' فلم سے ہوئی تھی۔

اگر آپ 'اینڈ گیم' دیکھنا چاہتے ہیں اور مارول کی سنیمائی کائنات (ایم سی یو) کے حجم سے گھبرائے ہوئے ہیں تو خوفزدہ ہونے کی کوئی بات نہیں۔ یہاں وہ تمام چیزیں پیش کی جا رہی ہیں جن کا علم آپ کے لیے ضروری ہے۔

مارول کی سنیمائی دنیا کیا ہے؟

مارول سنیمیٹک یونیورس یا سنیمائی کائنات (ایم سی یو) وہ مقام ہے جہاں کامک بُک کے کردارروں پر مبنی تمام 22 فلمیں بنی ہیں۔

ہر ایک فلم اپنی منفرد کہانی کہتی ہے تاہم وہ ایم سی یو کی دوسری فلموں سے ربط پیدا کرتی ہیں تاکہ وہ ایک بڑی کہانی کہہ سکیں۔ یہ ایک تکنیک ہے جسے مارول کامکس کے روح رواں سٹین لی نے بھی اپنے کامکس میں استعمال کیا ہے۔

ایم سی یو فلموں کی تاریخ کی سب سے کامیاب فرنچائز ہے جس نے آج تک 18 ارب 20 کروڑ امریکی ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔

ہمیں کس ترتیب میں فلم دیکھنی چاہیے؟

ہمارا مشورہ ہوگا کہ آپ فلموں کو اس کی تاریخی ترتیب میں دیکھیں نہ کہ ان فلموں کے ریلیز ہونے کی تاریخ کے اعتبار سے۔

اس کا ایک آسان طریقہ ’مارول سٹوڈیو: پہلے دس سال‘ نامی کتاب ہے جو مارول نے اپنی آفیشل ایم سی یو ٹائم لائن پر جاری کی ہے تاکہ اس سے آپ کو مدد مل سکے۔

ہم نے اس کتاب کی اشاعت کے بعد سے جو فلمیں ریلیز ہوئی ہیں ان کو بھی اس میں شامل کر دیا اور آپ کی فلم بینی کے لیے ایک آسان خاکہ تیار کر دیا ہے تاکہ آپ کو اس سے مدد مل سکے!

اس خاکے پر ایک طائرانہ تبصرہ یہ ہے کہ تکنیکی طور پر 'آنٹ مین ایند دی واسپ' کا اہم واقعہ 'انفینیٹی وار' سے قبل وقوع پذیر ہوا لیکن ہمارا مشورہ ہے کہ آپ اسے بعد میں دیکھیں تاکہ آپ اس کے پوسٹ کریڈٹ مناظر سے بہتر طور پر محظوظ ہوں۔

مارول ان کرداروں سے کیوں شروع ہوتا ہے؟

سنہ 2007 میں مارول دیوالیہ پن سے باہر آ رہا تھا اور اس نے اپنی کمپنی کے 'ایکس مین' اور 'سپائڈر مین' جیسے بعض انتہائی مقبول کرداروں پر فلم بنانے کے حقوق کو فروخت کر دیا تھا۔

اس کے باوجود مارول کے پاس اوینجرز ٹیم کے آئرن مین، دی ہلک، تھور اور کیپٹن امریکہ جیسے بنیادی سپر ہیروز تھے اور اس نے اپنی ابتدائی فلموں میں ان ہیروز کو متعارف کرایا۔

پھر مارول نے ان کرداروں کو ایک ساتھ لا کر 'اوینجرز اسمبل' بنایا تاکہ وہاں سے انھیں لانچ کیا جا سکے۔

اس مرکب فلم کی منصوبہ بندی ابتدا سے ہی ان کے پاس تھی۔

پہلی ایم سی یو فلم 'آئرن مین' ریلیز ہوئی جس کے پوسٹ کریڈٹ منظر میں سیموئل ایل جیکسن کے جاسوس نک فیوری پہلی بار اوینجرز کا ذکر کرتے ہیں۔

مجھے تمام فلمیں دیکھنے کا وقت نہیں، میں کیا چھوڑ سکتا ہوں؟

تصویر کے کاپی رائٹ DISNEY

'اینڈ گیم' 22 فلموں کی سیریز کا فائنل ہے لیکن آپ پریشان نہ ہوں کیونکہ اس فلم کو اچھی طرح سے دیکھنے کو تیار ہونے کے لیے آپ کو تمام فلمیں نہیں دیکھنی ہیں۔

یہاں دس فلموں کی فہرست دی جا رہی ہے جنھیں نہ دیکھ کر بھی آپ اینڈ گیم کی بنیادی چیزوں کو سمجھ سکتے ہیں۔

  • دی انکریڈیبل ہلک: اس کرادار کے بارے میں تمام ضروری باتیں آپ اوینجرز اسمبل میں سمجھ سکتے ہیں۔
  • تھور: اس کے بارے میں بھی یہی بات درست ہے۔
  • تھور، دی ڈارک ورلڈ : اگر آپ 'اوینجرز: ایج آف الٹرون' کا لب لباب جاننا چاہتے ہیں تو اسے دیکھنے کی ضرورت نہیں۔
  • آئرن مین 2: سکارلٹ جوہانسن کے مداح اس فلم کو چھوڑنا نہیں چاہیں گے کیونکہ اس فلم سے ایم سی یو میں ان کا داخلہ ہوتا ہے۔
  • آئرن مین 3: رابرٹ ڈاؤنی جونیئر ہمیشہ قابل دید رہے ہیں لیکن اس فلم کو چھوڑنے سے آپ میں کنفیوژن پیدا نہیں ہوگا۔
  • آنٹ مین: سکاٹ لینگ اور ان کے سپر پاور کا تعارف ایک بار پھر سے کیپٹن امریکہ سول وار میں ہو جاتا ہے۔
  • ڈاکٹر سٹرینج: آپ اس سے بس اتنا جاننا چاہیں گے کہ اس میں ٹائم سٹون کو متعارف کیا جاتا ہے۔
  • گارڈیئنز آف دی گیلیکسی، والیوم 2: اس فلم میں کئی اچھے کردار کی نشوونما نظر آتی ہے لیکن اس میں فلم اینڈ گیم کے متعلق کوئی نئی معلومات نہیں ہے۔
  • بلیک پینتھر: آسکر انعامات سے سرفراز اس فلم کو چھوڑنے کا مشورہ دینے میں ہمیں ہچکچاہٹ ہے کیونکہ یہ ایم سی یو کی بہترین فلموں میں شامل ہے لیکن واکانڈا کے لوکیشن کے تعارف کے علاوہ اس فلم میں کردراروں کے متعلق دی جانے والی باقی تمام ضروری معلومات کیپٹن امریکا: سول وار اور اوینجرز: انفینیٹی وار میں موجود ہیں۔
  • کیپٹن مارول: اس فلم کو دیکھیں اگر آپ کو واقعی وقت کی بہت کمی نہ ہو۔ بس اس میں آپ یہ جاننا چاہیں گے کہ کیرول ڈینورس (بری لارسن) کو ان کی طاقت سپیس سٹون یعنی (ٹیسیریکٹ) سے ملتی ہے اور وہ اینڈ گیم میں اہم کردار میں ہیں۔ یہ بھی جاننا ضروری ہے کہ جس شخص نے تمام اوینجرز کو ایک ساتھ لانے کا کام کیا یعنی نک فیوری اس نے اپنی آنکھ ایک دوسری دنیا کی مخلوق کے ہاتھوں گنوائی جو کہ بلی کے بھیس میں تھی۔
تصویر کے کاپی رائٹ Marvel

اوینجرز اینڈ گیم کی اتنی اہمیت کیوں ہے؟

مارول کی اپنی فلموں کی منصوبہ بندی مرحلہ وار ہے جس میں ہر ایک مرحلہ اوینجرز کی کراس اوور پر ختم ہوتا ہے۔

پہلے دور کا اختتام اوینجرز اسیمبل پر ہوا جبکہ دوسرے دور کا اختتام ایج آف الٹران پر ہوا۔

لیکن اینڈ گیم نہ صرف تیسرے دور کا خاتمہ ہے بلکہ یہ مارول سیریز کی تمام 22 فلموں کا لب لباب بھی ہے جسے مارول سٹوڈیو کے صدر کیون فیجے اب 'دی انفینیٹی ساگا' کہہ رہے ہیں۔

ایم سی یو کے پہلے تین مرحلوں کا احاطہ کرنے والی اس نئی فلم میں انفینیٹی سٹونز (چھ طاقتور جواہرات جو ان کے مالکان کو انتہائی طاقتور بناتے ہیں) کو یکجا دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ پاگل ٹائٹن تھانوز (جوش برولن) کے خلاف بر سرپیکار ہیں۔

اینڈ گیم میں جب ولن تھانوز تمام انفینیٹی سٹون پر قابض ہو جاتا ہے اور جیسا کہ اوینجرز انفینیٹی وار میں دکھایا گیا ہے کہ وہ آدھی مخلوقات کو اپنی انگلی کی ایک جنبش سے ختم کر دیتا ہے تو باقی ماندہ اوینجرز مل کر تمام لوگوں کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

بہر حال اینڈ گیم میں کون کامیاب ہوتا ہے اس پر تمام قسم کی قیاس آرائیوں کے لیے کھلی چھوٹ ہے جبکہ اس فلم کے ساتھ ہی کئی بڑے مارول سٹارز کے کنٹریکٹس بھی ختم ہو رہے ہیں۔

یہ خبر جگہ جگہ گردش کر رہی ہے کہ کرس ایونز (سٹیو راجرس/ کیپٹن امریکہ)، کرس ہمزورتھ (تھور) اور رابرٹ ڈاؤنی جونیئر (ٹونی سٹارک/آئرن مین) کے کنٹریکٹ ختم ہو رہے ہیں۔

بلیک وڈو نامی ایک تنہا فلم پر جاری کام کے بارے میں اطلاعات ہیں جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ پریکوئل یعنی ان سب سے پہلے کی کہانی پر مبنی ہو گی۔ ایسے میں سکارلٹ جوہانسن کے کرداروں کے بچنے کی کوئی گارنٹی نہیں۔

لیکن ایک چیز طے ہے کہ جو کچھ بھی ہو اینڈ گیم کی کہانی کو ختم کرنے میں وقت لگے گا۔

ایم سی یو کا مستقبل کیا ہے؟

تصویر کے کاپی رائٹ Disney
Image caption ایج آف آلٹرن کا ایک منظر

اینڈ گیم کے تناظر میں ہم ایم سی یو میں بڑی تبدیلیوں کی امید کر سکتے ہیں۔ چوتھے دور کی ابتدا سپائڈر مین: فار فرام ہوم سے ہو رہی ہے جو کہ پانچ جولائی سنہ 2019 کو ریلیز ہو رہی ہے۔

فلم ساز ایمی پاسکل کے مطابق یہ فلم اوینجرز فور کی کہانی کے اختتام کے چند منٹ بعد شروع ہوگی۔

ٹام ہالینڈ ان کئی ہیروز میں سے ایک ہیں جو انفینیٹی وار میں تھانوز کی جنبش انگشت میں نیست نابود ہو گئے لیکن وہ اس فلم میں اہم کردار میں ہیں۔ ہم امید کر سکتے ہیں کہ وہ زندہ ہوں گے اور اینڈ گیم سے ٹھیک پہلے کریڈٹ پیش کیے جاتے ہیں۔

نئی فلم میں دوسرے متوقع مردہ کردار بھی ہیں اور ان کی چوتھے مرحلے میں موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔

مارول سٹوڈیو کے صدر کیون فیجے نے تصدیق کی ہے کہ بینیڈکٹ کُمبربَیچ کے ڈاکٹر سٹرینج مستقبل کے سیکوئل مین کسی موقع پر نمودار ہوں گے۔

چیڈوک بوسمین کے بارے میں عین ممکن ہے کہ وہ بلیک پینتھر 2 کی علیحدگی کے بعد واپسی کریں گے۔

ڈزنی کی جانب سے ہدایتکار جیمز گن کو دوبارہ لیے جانے کے بعد ہم گیلیکسی فلمز کے تیسرے گارڈیئن کو بھی جانتے ہیں لیکن ہم یہ نہیں جانتے ہیں کہ کون سا گارڈیئن اس کے لیے واپس آئے گا۔ انفینیٹی وار کے بعد بریڈلی کوپر کے راکٹ اور کیرن گیلان کے نیبولا ہی بچ رہے تھے۔

فیجے نے یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ چوتھے مرحلے میں بری لارسن کا کیپٹن مارول ایک سیکوئل کے طور پر تنہا آ سکتا ہے۔

اسی طرح سپر پاور والی نئی فلم دی ایٹرنلز اور مارشل آرٹسٹ سپر ہیرو شینگ چی بھی تیاریوں کے مرحلے میں ہے۔

مارول کا کون سا کردار ایم سی یو میں نہیں ہے؟

تصویر کے کاپی رائٹ 20th Century Fox

آپ اس بات کو جان کر حیران ہوتے ہوں گے کہ بعض مارول کے کردار ایسی فلموں میں نظر آتے ہیں جو ایم سی یو سے ربط نہیں رکھتے۔

اس کی وجہ در اصل بہت سادہ ہے۔ مارول سٹوڈیو کے قیام سے بہت پہلے مارول انٹرٹینمنٹ نے بعض کرداروں کے حقوق دوسرے فلم سازوں کے ہاتھوں بیچ دیے تھے۔

سپائڈر مین کو سونی کے ہاتھوں فروخت کر دیا گیا تھا۔ سونی نے ٹوبی میگوائر کو لے کر سپائڈر مین پر مبنی تین فلمیں بنائیں اور پھر اینڈریو گارفیلڈ کے ساتھ ایک کم کامیاب فلم بنائی۔

بہرحال سونی اور مارول اب شراکت داری پر رضامند ہو گئے ہیں جس کے بعد اب ٹام ہالینڈ کا سپائڈر مین ایم سی یو فلم میں نظر آئے گا جبکہ سونی کے پاس اس کردار کا حق محفوظ ہوگا۔

سونی کے پاس گھوسٹ رائڈر کا بھی حق ہے اور نیکولس کیج کو لے کر اس نے اس پر مبنی دو فلمیں بنائي ہیں لیکن سنہ 2013 میں ایک بار پھر اس کردار کا کاپی رائٹ مارول کے پاس واپس چلا گیا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

فینٹاسٹک فور سیریز اور ایکس مین کو ٹوئنٹیتھ سینچری فوکس کے ہاتھوں فروخت کر دیا گیا لیکن مارول سٹوڈیو کو امید ہے کہ ان دونوں کے حقوق وہ واپس حاصل کر لے گا کیونکہ ڈزنی اور فوکس ایک دوسرے میں ضم ہو گئے ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ مارول ان کرداروں کو مستقبل کی ایم سی یو فلموں لا سکتے ہیں۔

فوکس نے رائن رینالڈز کی اداکاری والی ڈیڈ پول فلمیں بھی بنائی ہیں جو واضح طور پر ایم سی یو کے احاطے سے باہر ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ اس فرنچائز کا مستقبل کیا ہے کیونکہ منھ پھٹ اور مختلف جنسوں میں دلچسپی رکھنے والا ہیرو گھروں میں بہت مقبول نہیں ہے۔

بہر حال ڈیڈپول فلمیں کمائی کے اعتبار سے بہت کامیاب رہی ہیں اور اداکار رائن رینالڈز نے سوشل میڈیا پر یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ چاہیں گے ڈزنی کے ساتھ اس کردار کا کوئی مستقبل ہو۔

فاکس کے پاس ڈیئر ڈیول کے بھی حقوق تھے اور اس نے سنہ 2003 میں بین ایفلک کی اداکاری والی فلم بنائی تھی جبکہ اسی سے سنہ 2005 میں الیکٹرا بنائی لیکن اب اس کے حقوق مارول کے پاس واپس آ گئے ہیں۔

یونیورسل کی ’ہلک‘ فلمز اور نیو لائن سینیما کی ’بلیڈ‘ فلمیں بھی مارول کو حقوق واپس ملنے سے پہلے بنی ہیں اور وہ ایم سی یو کے دائرے میں نہیں آتیں۔

میں نے ایم سی یو فلمیں دیکھ رکھی ہیں۔ میں مزید کیا دیکھوں؟

پریشان نہ ہوں۔ ایم سی یو کے بہت سارے ٹی وی شوز ہیں جو آپ کو مشغول رکھیں گے۔

ایجنٹ کارٹر: یہ سیریز سنہ 16-2015 کے دوران دکھائی گئي تھی۔ اس میں ہیلی ایٹ ول کی ایجنٹ پیگی کارٹر کی مہمات کو پیش کیا گیا ہے جن کا کردار ایم سی یو فلمز میں ہے۔

مارول کا ایجنٹ شیلڈ: اس شو میں یہ ثابت کیا جاتا ہے کہ ایجنٹ فل کولسن (کلارک گریگ) کا خاتمہ اوینجرز اسیمبل میں نہیں تھا۔

ان ہیومنز: اس شو کی ایک سیریز امریکی نیٹورک اے بی سی پر پیش کی گئی۔ اس میں سپر پاور کی ایک دوسرے کرے کی نسل جو انسان نہیں کے زمین سے رابطے کی کہانی پیش کی گئی ہے۔

رن اویز: یہ اسی نام کی کامکس پر مبنی سیریز ہے اور ہولو سروس پر پیش کی جا رہی ہے۔ یہ چھ نوجوانوں پر مبنی فلم ہے جنھیں یہ پتہ چلتا ہے ک ان کے والدین ولن ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

کلوک اینڈ ڈیگر: اس میں دو سپر پاور نوجوانوں کے درمیان رومانس ہے اور یہ اے بی سی کے فریڈم نیٹورک پر پیش کی جارہی ہے۔ یہ ان کرداروں پر مبنی ہے جنھیں پہلے پہل سپکٹیکولر سپائڈر مین کامکس میں پیش کیا گیا تھا۔

نیٹ فلکس مارول ٹی وی شوز: نیٹ فلکس کے ساتھ مارول کا معاہدہ ختم ہو رہا ہے تاہم آپ ڈیئر ڈیول، آئرن فسٹ، لیوک کیج، جیسیکا جونز اور دی پنیشر کی مہمات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اینسمبل کا شو دی ڈیفنڈرز واقعی خاص ہے۔ بظاہر یہ ایم سی یو میں شامل ہے لیکن ان شوز کے تاریک پہلو اسے اس کی کسی فلم سے براہ راست نہیں جوڑتے۔

اگر آپ اب تک مر مٹنے والے مداح بن چکے ہیں اور خود کو ایم سی یو میں غرق کر دینا چاہتے ہیں تو ڈیجیٹل سپائی نے آپ کے لیے تمام فلمز اور ٹی وی شوز کی مکمل فہرست تیار کر رکھی ہے۔

آپ مارول کی خالص فلم سنہ 1980 کی دہائی کی فلاپ فلم ہووارڈ دی ڈک بھی دیکھ سکتے ہیں۔

پروں والا سپرہیرو مارول ٹیلی ویژن کی بالغوں کے لیے چار اینیمیٹیڈ سیریز میں سے ایک میں ہوگا۔

ان کے علاوہ ڈزنی نے کئی مارول ٹی وی سیریز کا اعلان کر رکھا ہے جن میں ایک تھور کے منھ بولے بھائی لوکی پر مبنی ہے اور یہ ان کی نئی سٹریمنگ سروس ڈزنی پلس پر دستیاب ہے۔

اس طرح کہہ سکتے ہیں کہ مستقبل میں دیکھنے کے لیے بہت سے مارول مواد دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں