شوبز ڈائری: ہیروئن کے ہاتھ میں شراب کی بوتل کی جگہ گلدستہ۔۔۔

اجے دیوگن راکل پریت تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

انڈین سینسر بورڈ نے ایک بار پھر ایک اہم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

اس ہفتے اجے دیو گن اور راکل پریت کی فلم ’دے دے پیار دے‘ ریلیز ہوئی ہے ظاہر ہے ریلیز سے پہلے فلم سینسر بورڈ کے ہتھے چڑھنے کی رسم بھی ادا کی جاتی ہے۔

اس بار سینسر بورڈ نے جسے اب کچھ لوگ سنسکاری بورڈ بھی کہتے ہیں فلم کے ایک گانے میں فلم کی ہیروئن راکل پریت کے ہاتھوں میں شراب کی بوتل کی جگہ گلدستہ دینے کا حکم دیا۔

اب ہیروئن دارو والے گانے میں گلدستے لیکر ناچتی نظر آئے گی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption عالیہ اور رنبیر برہماستر کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کے نزدیک آئے

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور حال ہی میں چھٹیوں کے لیے یورپ میں تھے۔ عالیہ اپنی چھٹیوں کی تصاویر پوسٹ کر رہی تھیں اور رنبیر جرمنی میں فلم ’برہمساستر‘ کے لیے پریکٹس میں مصروف تھے۔

اور یہاں میڈیا پیشن گوئی کر رہا تھا کہ یہ دونوں یورپ میں ’اپنی شادی کا ہال‘ ڈھونڈنے گیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وویک کی کشتی، ہیما جی کا فوٹو شوٹ

دبنگ 3: ’اب کی بار مُنی نہیں منّا بدنام ہوگا‘

ملائیکہ نے طلاق کیوں لی اور بالی وڈ میں دیش بھگتی

تاہم عالیہ نے ان تمام افواہوں کو مسترد کر دیا۔ ایک ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں عالیہ سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا ’کچھ بھی۔‘

انھوں نے کہا کہ یہ خبریں غلط ہیں اور وہ صرف چھٹیوں پر تھیں۔ کہا جاتا ہے کہ عالیہ اور رنبیر برہماستر کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کے نزدیک آئے۔

یہ فلم دسمبر میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن ابھی پوسٹ پروڈکشن کا کام پورا نہ ہونے کے سبب ریلیز کو آگے بڑھادیا گیا ہے۔

رنبیر اس بات سے کافی مایوس ہوئے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ فلم سنجو کے بعد دو سال سے انکی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے جو انکے کریئر کے لیے ٹھیک نہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption کنگنا رناوت نے ریڈ کارپٹ پر چلنے کے لیے اپنا وزن کم کیا ہے

فرانس میں ہونے والے 72 ویں کانز فلم فیسٹیول میں اس سال بالی ووڈ ستاروں کی بھر مار ہوگی۔ پرینکا اور دپیکا سے لیکر ٹی وی اداکارہ حنا خان بھی ریڈ کارپٹ پر نظر آ رہی ہیں۔

اس بار اداکارہ ڈیانا پینٹی بھی اس فیسٹیول کا حصہ بنیں گی۔ ان کے علاوہ دیپکا، سونم کپور، ایشوریہ رائے، کنگنا رناوت اور ان سب سے بڑھ کر ملکہ شیراوت جلوہ افروز ہونگی جو کافی لمبے عرصے سے ریڈ کارپٹ پر چل رہی ہیں۔

یہ تمام ہیروئنز الگ الگ دن ریڈ کارپٹ پر چلیں گی۔

فلموں کی شوٹنگ اور تنازعوں میں مصروف رہنے کے باوجود بھی کنگنا رناوت نے فیسٹیول میں شریک ہونے کے لیے کافی محنت کی ہے اور خاص طور پر ریڈ کارپٹ پر چلنے کے لیے اپنا وزن کم کیا ہے۔

کانز فلم فیسٹیول کی کچھ جھلکیاں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption اداکارہ حنا خان پہلی بار کانز فلم فیسٹول کے ریڈ کارپٹ پر نمودار ہوئیں
تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption ہالی وڈ اور بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا بھی ریڈ کارپٹ پر اپنے جلوے بکھیرتے نظر آئیں
تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption دیپیکا پدوکون نے ہر سال کی طرح اس سال بھی لباس کی چوائس کے معاملے میں اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں