آپ کی ملاقات کراتے ہیں انڈیا کی مقبول ترین ’سٹینڈ اپ کامیڈین‘ ادیتی متل سے
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ادیتی متل: ’مجھے نہیں لگتا کہ انڈیا ابھی تک خواتین کے لیے محفوظ ہے‘

آپ کی ملاقات کراتے ہیں انڈیا کی مقبول ترین ’سٹینڈ اپ کامیڈین‘ میں سے ایک ادیتی متل سے۔

ادیتی کو اس بات پر سخت اعتراض ہے کہ جب مرد ’سٹینڈ اپ کامیڈین‘ کا تعارف کرایا جاتا ہے تو صرف ان کا نام ہی کافی ہوتا ہے لیکن جب ادیتی کا تعارف کرایا جاتا ہے تو انھیں انڈیا کی ’فرسٹ فیمیل‘ سٹینڈ اپ کامیڈینز‘ میں سے ایک کہا جاتا ہے۔

ادیتی کا خیال ہے کہ انڈیا میں ابھی بھی خواتین کے لیے نہ صرف کامیڈی کرنا بلکہ آزادی سے گھومنا پھرنا بھی آسان کام نہیں ہے۔

ان کے خیال میں الیکشن کا وقت ایک ایسا وقت ہوتا  ہے جب لوگ ووٹ کی طاقت سے حالات بدل سکتے ہیں۔

ہماری ساتھی خدیجہ عارف نے دہلی میں ادیتی متل سے ملاقات کی۔۔