شوبز ڈائری: ’میں کسی سے نفرت نہیں کرتا، ماحول خراب نہ کریں‘

پرینکا اور نک جوناس تصویر کے کاپی رائٹ RainDrop Media
Image caption پرینکا فلم ’بھارت‘ میں نہ ہوتے ہوئے بھی فلم کی پروموشن کا حصہ بنی ہوئی ہیں

کہا جاتا ہے کہ بالی وڈ میں سلمان خان ایک ایسے سٹار ہیں جن کے مداح کٹر اور جذباتی ہیں۔ جب بات بھائی کی آتی ہے تو ان کے مداح کچھ بھی کر گزرتے ہیں۔

آج کل سلمان عید پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم بھارت کی پروموشن کر رہے ہیں اور اس دوران انھوں نے پرینکا کے بارے میں چند طنزیہ جملے بھی کہے۔

ایسا انھوں نے ایک بار نہیں کئی بار کیا حالانکہ بات کئی لوگوں کو ناگوار گزری ہوگی لیکن سلمان جیسے بڑے سٹار کے سامنے بولنے کی ہمت کس میں ہے۔

گلوکارہ سونا مہاپاترہ خود پر قابو نہ رکھ سکیں اور بار بار پرینکا پر طنز کرنے پر انھوں نے سلمان کی شدید نکتہ چینی کی۔

سونا مہا پاترہ نے ٹویٹ کیا کہ 'سلمان کے فینز سوشل میڈیا پر پرینکا کے بارے میں غلط باتیں پوسٹ کر رہے ہیں اور پرینکا اور ان کے شوہر کی عمر کے فرق پر مذاق بنا رہے ہیں لیکن وہ یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ خود ان کا ہیرو 20 سال چھوٹی لڑکی سے قربت رکھے ہوئے ہے۔'

مزید شوبز ڈائریز پڑھیے

وویک 16 برس سے سلمان سے معافی کے طلبگار

’عورتوں کو پہلے خود سے محبت کرنی چاہیے‘

ملائکہ نے طلاق کیوں لی اور بالی وڈ میں دیش بھگتی

اس کے بعد بھائی کا تو پتا نہیں لیکن ان کے مداحوں نے سونا مہاپاترہ کو ٹرول کرنا شروع کر دیا اور انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں تک دی گئیں۔

ویسے جس طرح سلمان بار بار پرینکا کا ذکر کر رہے ہیں کہا جا رہا ہے کہ خود کترینہ اس بات سے خوش نہیں کیونکہ میڈیا کے سوال ان کے کام کے بارے میں کم اور پرینکا پر زیادہ ہوتے ہیں۔

ایک طرح سے پرینکا فلم میں نہ ہوتے ہوئے بھی بھارت فلم کی پروموشن کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

’پلیز ماحول خراب نہ کریں‘

ارجن کپور کی فلم 'انڈیاز موسٹ وانٹڈ' باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی لیکن پھر بھی ان کے ارادے بلند اور وہ پُر امید نظر آ رہے ہیں اور اپنی پیریڈ فلم ’پانی پت‘ میں مصروف ہیں۔

آج کل ارجن کپور کی ذاتی زندگی میڈیا کی دلچسپی کا محور ہے۔ ان سے ان کی فلموں کے بارے میں کم اور ذاتی زندگی پر زیادہ سوال پوچھے جاتے ہیں۔

ارجن کپور اپنے پاپا بونی کپور کے ساتھ سری دیوی کی شادی کو قبول نہیں کر پائے تھے اور سری دیوی کے ساتھ ان کے تعلقات تلخ رہے ہیں لیکن سری دیوی کی موت کے وقت اور اس کے بعد سے ارجن کپور اپنے پاپا بونی اور سوتیلی بہنوں جھانوی اور خوشی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے نظر آئے ہیں۔

ارجن کا نام ملائکہ اروڑہ کے ساتھ جوڑا جاتا ہے جو ان سے عمر میں کافی بڑی ہیں اور ارباز خان کی سابق بیوی ہیں۔ اس حوالے سے اکثر ارجن کپور یا ملائکہ کو سوشل میڈیا پر طنز کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

حال ہی میں ایک خاتون صارف نے ارجن سے کہا کہ 'تم اپنے والد کی دوسری بیوی سے نفرت کرتے تھے اور خود اپنے سے بڑی عمر اور ایک سولہ سال کے بچے کی ماں کو ڈیٹ کر رہے ہو یہ تو دوہرا معیار ہے۔'

جواب میں ارجن نے انتہائی سمجھداری سے لکھا 'میں کسی سے نفرت نہیں کرتا اگر ایسا ہوتا تو میں اپنے والد اور بہنوں کے شانہ بشانہ نہ کھڑا ہوتا۔ دوسروں کے بارے میں کوئی رائے قائم کرنا بہت آسان ہوتا ہے پلیز ماحول خراب نہ کریں۔'

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

ارجن کپور نے ملائکہ کے ساتھ اپنے رشتے کو باقاعدہ قبول نہیں کیا تو اسے چھپانے کی کوشش بھی نہیں کی تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی شادی کے لیے تیار نہیں ہیں۔

کترینہ کیف اور ارجن کپور کی دوستی بھی کافی سرخیوں میں رہتی ہے لیکن دوسری وجوہات کے سبب۔ دراصل کترینہ ارجن کپور کو اپنا راکھی بھائی کہتی ہیں۔

حال ہی میں کترینہ سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ اگر ارجن کپور- ملائکہ اروڑہ اور رنبیر کپور- عالیہ بھٹ کی شادی اگر ایک ہی دن ہوئی تو وہ کس کی شادی میں جانے کا فیصلہ کریں گی۔

کترینہ کا کہنا تھا کہ وہ ارجن اور ملائکہ کی شادی میں جانا چاہیں گی کیونکہ ارجن ان کے راکھی بھائی ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں