’فقیر کو سن کر گانے کا شوق پیدا ہوا‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پرسنالٹی آف دی ویک: گیارہ زبانوں میں ہزاروں نغمے گانے والے محمد رفیع

پرسنالٹی آف دی ویک میں آج ہم بات کر رہے ہیں انڈیا بلکہ یوں کہا جائے کہ برصغیر کے عظیم گلوکار محمد رفیع کی جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ خداداد صلاحیتوں کے مالک تھے۔

انسانی جذبات کے جتنے بھی پہلو ہو سکتے ہیں جیسے دکھ، خوشی، یا حب الوطنی یا پھر گائیکی کا کوئی بھی انداز ہو جیسے بھجن، قوالی، لوک گیت، کلاسیکی موسیقی یا غزل، محمد رفیع کے ترکش میں تمام تیر موجود تھے۔