میں ہم جنس پرست ہوں: رکی مارٹن

پورٹو ریکو سے تعلق رکھنے پاپ سٹار رکی مارٹن نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ہم جنس پرست ہیں۔

ان کے اس اعتراف ان کی جنسی فوقیت کے حوالے سے کئی سالوں سے جاری افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

رکی مارٹن پچلی تین دہائیوں سے میوزک کی صنعت سے وابستہ ہیں۔ اس عرصے میں ان کے البم کی ساٹھ ملین کاپیاں بکی ہیں۔

رکی مارٹن نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ان کو ہم جنس پرست ہونے میں فخر ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ان کے مشیران نے ان کو مشورہ دیا تھا کہ ہم جنس پرستی کے اعتراف کے باعث ان کی مقبولیت میں کمی آئے گی۔

یاد رہے کہ رکی مارٹن کا سب سے مشہور گانا ’لیوِن لا دیڈا لوکا‘ تھی۔ یہ گانا بیس ممالک میں پہلے نمبر پر پہنچا تھا۔

انہوں نے پیشہوارانہ زندگی کا آغاز انیس سے اسّی میں کیا تھا۔