رانا داس گپتا کی کتاب کو انعام

رانا داس گپتا

بھارتی نژاد مصنف رانا داس گپتا کو اپنے ناول ’سولو‘ پر دولت مشترکہ کے مصنفین کا انعام دیا گیا ہے۔ انہیں انعام میں دس ہزار پاؤنڈ کی رقم دی گئی ہے۔

برطانیہ کے علاقے کینٹ میں پیدا ہونے والے اڑتیس سالہ مصنف اب دلی میں قیام پذیر ہیں۔ آسٹریلوی مصنف گلینڈا گیسٹ کو اپنے پہلی کتاب ناول ’سڈن راک‘ پر انعام ملا۔ اس ناول عجیب و غریب کرداروں نے اسے دوسروں سے ممتاز کیا۔

دولت مشترکہ کے مصنفین کا انعام ’کامن ویلتھ رائٹرز پرائز‘ کی سالانہ تقریب میں برطانیہ کی سابقہ کالونیوں کے مصنفین حصہ لیتے ہیں۔

دولت مشترکہ کے ممالک سے تعلق رکھنے والے مصنفین نے انڈیا میں ہونےوالے فائنل میں ججوں کے پینل کے سامنے اپنے اپنے کام کے بارے میں بات کی۔

انعام حاصل کرنے والے دونوں مصنفین کی یہ پہلی بڑی ادبی کامیابی ہے۔ دولت مشترکہ فاؤنڈیشن کے سربراہ مارک کالنز نے کامیابی حاصل کرنے والے مصنفین کی ’غیر معمولی صلاحیتوں‘ کی تعریف کی۔ انہوں نےکہا کہ دونوں کتابیں ہماری روایتی سوچ کو چیلنج کرتی ہیں۔