اداکارہ لِن ریڈگریو انتقال کر گئیں

لِن ریڈگریو کئی برس سے امریکہ میں مقیم تھیں معروف برطانوی اداکارہ لِن ریڈگریو سڑسٹھ برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

ِلِن ریڈگریو کا تعلق اداکاری کی دنیا کے مشہور ریڈگریو خاندان سے تھا۔

ان کے والدین سر مائکل ریڈگریو اور ریچل کیمپنس نے فلموں اور تھیٹر دونوں میں کام کیا اور ان کی بڑی بہن وانیسا ریڈگریو اداکاری کے علاہ بائیں بازو کی سیاست میں حصہ لینے کے حوالے سے مشہور تھیں۔

ان کے بڑے بھائی کورِن ریڈگریو بھی معروف ایکٹر تھے اور وہ بھی سیاست میں سر گرم رہے۔

Image caption لِن ریڈگریو اپنی بہن وانیسا ریڈگریو کےساتھ

لِن ریڈگریو کو دو مرتبہ آسکر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔ انہیں پہلی بار 1967 میں فلم’جارجی گرل‘ میں بہترین اداکارہ کے لیے اور پھر 1999 میں ’گوڈز اینڈ مونسٹرز‘ میں بہترین معاون اداکارہ کے لیے یہ نامزدگی ملی۔

انہوں نے تھئیٹر میں بھی کام کیا اور حالیہ برسوں میں انہوں نے ’اگلی بٹی‘ اور ’ڈیسپریٹ ہاؤس وائوز‘ جیسے امریکی ٹی وی شوز میں بھی کردار ادا کیا۔

لِن ریڈگریو سات سال سے چھاتی کے سرطان میں مبتلا تھیں۔

لِن ریڈگریو کے سوگواروں میں ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔