سلمان کی نئی حسینہ، امیتابھ کی ناراضگی

امیتابھ کی ناراضگی

فائل فوٹو
Image caption امیتابھ بچن آئیفا کے برانڈ سفیر ہونے کے باوجود اس کے ایوارڈ پروگرام میں شرکت کے لیے کولمبو نہیں گئے

نامور فلمساز منی رتنم کی بنائی فلم راون جس میں امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک اور بہو ایشوریہ رائے تھے، فلاپ ہو گئی اور بگ بی نے ’ خراب ہدایت کاری اور ایڈیٹنگ‘ کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔ بگ بی کے اس ریمارکس سے پوری فلم انڈسٹری حیران ہے اس لیے کہ منی اور بگ کے تعلقات کسی سے چُھپے ہوئے نہیں ہیں۔

ارے بھئی اپنے بیٹے بہو کی فلم کی ہی خاطر تو بگ بی نے اتنی بڑی قربانی دی کہ وہ آئیفا کے برانڈ سفیر ہونے کے باوجود اس کے ایوارڈ پروگرام میں شرکت کے لیے کولمبو نہیں گئے۔ فلم ڈوبی اور شاید آئیفا بھی چھوٹ جائے گا اس لیے بگ بی کی ناراضگی ہمارے سمجھ میں تو آگئی آپ سمجھے!

سلمان کی نئی حسینہ

Image caption اب یہ پتہ نہیں کہ انڈسٹری میں قدم جمانے کے لیے ایشوریہ رائے اور قطرینہ کی ہی طرح اب زرین خان بھی سلو کا صرف سہارا چاہتی ہیں؟

سپر سٹار عامر خان کی پارٹی میں سلو کے ساتھ آنے والی حسینہ کو دیکھ کر لوگ چونک گئے۔ وہ کوئی اور نہیں فلم ویر کی ہیروئین زرین خان تھیں۔ زرین جن کی شکل و صورت قطرینہ کیف سے بہت حد تک ملتی جلتی ہے، انڈسٹری میں آنے والی ہر اس نئی ہیروئین کی طرح جواب دیتی نظر آرہی تھیں کہ سلمان خان ان کے کیرئر کو بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وہ ان کے گاڈ (فادر) جیسے ہیں۔ زرین کو اس طرح پارٹی میں اپنے ساتھ لانے کی کوشش کہیں سلو اس لیے تو نہیں کر رہے کہ وہ بھی دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اب ان کا کیٹ کے ساتھ کوئی رشتہ نہیں رہا کیونکہ حال ہی میں کیٹ بے بی نے ایک انٹرویو میں سلو سے اپنے بکھرے رشتوں کے بارے میں دبے لفظوں میں اظہار کر دیا تھا۔ اب یہ پتہ نہیں کہ انڈسٹری میں قدم جمانے کے لیے ایشوریہ رائے اور قطرینہ کی ہی طرح اب زرین بھی سلو کا صرف سہارا چاہتی ہیں؟ آپ کا کیا خیال ہے؟

عامر کی پارٹی

Image caption عامر خان کی بیوی کرن راؤ موسیقار گستاؤ کے ساتھ

عامر خان جلدی پارٹی نہیں دیتے لیکن جب دیتے ہیں تو انڈسٹری کے طرم خان بھی اس میں پہنچنے میں دیر نہیں لگاتے۔ عامر کی بیوی کرن راؤ کی فلم میں ارجنٹینا کےنامور اور دو اکادمی ایوارڈ جیت چکے موسیقار گستاؤ میوزک دیں گے۔ انہیں ممبئی کی گلیوں اور دھوبی گھاٹ کے لیے فلمائے گئے مناظر کا احساس کرانے کے لیے گستاؤ کو ممبئی مدعو کیا اور پھر انہوں نے ان کے اعزاز میں پارٹی دے دی۔ پارٹی میں یش چوپڑہ اور ان کی بیگم ، رونی سکریو والا اور کرن جوہر ، سیف علی خان، کے ساتھ انڈسٹری کے وہ تمام لوگ پہنچے جو ممبئی میں موجود تھے۔

مشکل میں’ لمحہ ‘

کشمیر کے پس منظر میں ہدایت کار راہول ڈھولکیا کی فلم ’ لمحہ‘ کو شاید سینسر بورڈ کے ٹیبل پر بڑی قینچی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ فلم کی تشہیر کے لیے بنے ویڈیو پر سینسر بورڈ کی قینچی چل گئی۔ ڈھولکیا کو اس میں سے دو لفظ حذف کرنے کے لیے کہا گیا۔ ایک جملہ تھا ’دنیا کی سب سے زیادہ خطرناک جگہ کشمیر‘ میں سے سب سے زیادہ لفظ نکال دیا گیا اور ’ فرضی الیکشن ‘ سے لفظ فرضی کو نکالا گیا۔ ویسے اس فلم میں سنجے دت کے علاوہ بپاشا باسو اہم کردار کر رہی ہیں۔

کیرئر کی اونچائیوں پر قطرینہ

Image caption کیٹ نے حال ہی میں سب زیادہ ہٹ فلمیں دی ہیں

کوئی بھی اداکار انڈسٹری میں اسی وقت کامیاب سمجھا جاتا ہے جب اس کے پاس فلم کی سکرپٹ اور مکالمے تبدیل کر دینے کا حق ہوتا ہے ورنہ اداکار نے فلمساز اور ہدایت کار سے اس طرح کی فرمائش کی ہمت بھی کی تو وہ فلم کے باہر۔ کیٹ نے کامیاب ہدایت کار انیس بزمی سے آنے والی فلم میں کا سکرپٹ تبدیل کرنے کے لیے کہا اور زویا اختر سے ان کی فلم’ زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ میں اپنا کردار بڑھانے کی ہدایت دے دی۔ اور کیوں نہ ہو اس وقت کیٹ انڈسٹری کی وہ پہلی اداکارہ جنہوں نے حال ہی میں سب سے زیادہ سپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔

ریکھا جیا کا نیا سلسلہ

Image caption ریکھا اور جیا بچن دوستی کا نیا سلسلہ شروع ہو اور ایک دوسرے کے گلے بھی ملیں

گزشتہ ہفتہ بہت سے چونکانے والے لمحات لے کر آیا تھا۔ انہی میں ایک تھا خوبصورت حسینہ ریکھا اور جیا بچن کے درمیان دوستی کے نئے سلسلے کا۔ اپنے وقت کی ان دونوں حسیناؤں میں ایک عرصہ سے بات چیت ہی بند کی تھی اور کیوں تھی ؟ یہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں۔ امیتابھ بچن اور ریکھا کی محبت کی کہانیاں آج بھی زبان زد عام ہیں لیکن یش چوپڑہ کی فلم سلسلہ میں کام کرنے کے بعد سے ریکھا اور بگ بی کے درمیان تعلقات ناخوشگوار ہو گئے۔

ان دونوں حسیناؤں کا کئی پارٹیوں میں آمنا سامنا ہوا لیکن دونوں ایک دوسرے سے ہمیشہ کتراتے ہی رہے تھے۔ پتہ نہیں کیا وجہ تھی کہ اچانک دونوں ایک دوسرے کے گلے بھی ملیں اور چند منٹوں تک ہنس کر باتیں بھی کرتی رہیں۔ وجہ کچھ بھی ہو فوٹوگرافرز کے لیے تو یہ ایک تاریخی لمحہ بن چکا تھا۔

کنگنا کا فوبیا

کنگنا رناوت کو گاڑی چلانے کا فوبیا ہے انہیں لگتا ہے کہ اگر وہ گاڑی چلائیں گی تو ان سے حادثہ ضرور ہو جائے گا۔ یہ خوف ان کے دل دماغ میں سمایا ہوا ہے کیونکہ کم عمری میں ان سے یہ حادثہ ہو چکا تھا۔ فلم ’ ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی‘ میں کار چلانے کا منظر فلمانا ہدایت کار کے لیے بہت مشکل ہو گیا۔ آخر کار انہوں نے کار کو اس انداز میں پیچھے سے دھکا دینا شروع کیا جیسے گاڑی میں کوئی اسے چلا رہا ہو۔ ہمارا مشورہ ہے بے بی کہ آپ جلد از جلد اس خوف کو دور کر لیں ورنہ زندگی میں ایسے بہت سے فوبیا آپ کو بلندی پر پہچانے میں رکاوٹ پیدا کر سکتے ہیں۔

اسی بارے میں