مونا لیزا کا ایکس رے معائنہ

مونا لیزا
Image caption مونا لیزا یا ’لا جیوکوندا‘ دا ونچی کی سب سے معروف پینٹگ ہے

لیونارڈو ڈا وِنچی کی مشہور پینٹنگ مونا لیزا کے ایکس رے معائنے سے ماہرین ڈا وِنچی کی منفرد تکنیک کے بارے میں اہم معلومات حاصل کر سکے ہیں۔

مونا لیزا کے ساتھ ماہرین نے ڈا وِنچی کی چھ اور پینٹنگز کا جائزہ لیا۔ اس تحقحق سے ماہرین ڈا وِنچی کے کام کرنے کے طریقے کو بہتر سمجھ سکے ہیں خصوصاً اس دور کی پینٹنگز میں استعمال کی گئی ’سفوماتو‘ کہلانے والی تکنیک کو۔

اس تحقیقاتی ٹیم کی ڈاکٹر لورانس دے ویگیغی کہتی ہیں ’اگر آپ ان پینٹنگز کو دیکھیں تو ان میں برش یا انگلی کا کوئی نشان نہیں نظر آتا ہے۔‘ اس تحقحق سے یہ واضح ہوا ہے کہ یہ دار اصل کئی باریک تہیں لگانے کا نتیجہ تھا۔ ایکس رے کے ذریعے ہر تہہ کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکی ہیں یعنی یہ کتنی باریک تھیں اور ہر تہہ میں کتنا رنگ ملایا گیا وغیرہ وغیرہ۔

اسی بارے میں