پاپ سٹار رابی ولیمز شادی کے بندھن میں

برطانیہ کے چوٹی کے پاپ سٹار رابی ولیمز اپنی دوست امریکی اداکارہ اور ماڈل آئیدا فیلڈ سے آخر کار سنیچر کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

چھتیس سالہ رابی اور ان کی اکتیسں سالہ دوست آئیدا فیلڈ کی تین برس سے دوستی تھی اور خاصے عرصے سے دونوں کی شادی کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں تاہم ولیمز اس کی تردید کرتے رہے۔

دونوں کی داستان محبت مذاق ہی مذاق میں آسڑیلیا کے ایک ٹی وی شو سے شروع ہوئی، جس میں رابی نے از راہ مذاق آئیدا سے پوچھا ’ کیا مجھ سے شادی کروگی‘

گزشہ برس ولیمز کی والدہ ان کے رشتے کی تصدیق کردی تھی۔ تاہم پاپ سٹا رابی نے ا یسے کسی رشتے سے صاف انکار کردیا۔ تاہم اپنے ایک حالیہ انٹر ویو میں انھوں نے آئیڈا سے اپنی محبت کا برملا اعتراف کیا تھا۔

Image caption رابی ولیمز کا پاپ بینڈ برطانیہ میں انتہائی مقبول ہے

جوڑے نے اپنی شادی کی تصاویر بیچنے کے لیے جریدے ’ ہیلو` سے سودا طے کررکھا ہے۔ اس لیے شادی لاس انجلیس کے پر تعیش علاقے ’بیور لی ہلز‘ میں واقع ان کی شاندار رہائش گاہ میں بہت ہی رازدارانہ طریقے سے اور انتہائی سکیورٹی میں انجام پائی ۔

شادی کے شرکا کالے شیشوں کی گاڑیوں میں لائے گئے ، رہائش گاہ کو جانے والے راستے پر چاہنے والے بھی نظر نہیں آئے اور نہ اُن کے اپنے بینڈ کے ساتھیوں کی شادی میں شرکت کی کوئی اطلاع ہے۔

تاہم فضا میں میڈیا کے کچھ ہیلی کاپٹرز پرواز کرتے نظر آئے۔

رابی ولیمز پندرہ مرتبہ برٹس ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ اس سے پہلے ایک منگی اور ایک دوستی کو خیرباد کہ چکے ہیں۔