کیئرا کی فلم سے روم فلمی میلے کا آغاز

کیئرا نائیٹلی فائل فوٹو
Image caption فلم فیسٹیول اٹھائیس اکتوبر سے پانچ نومبر تک جاری رہے گا

روم فلم فیسٹیول کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس اداکارہ کیئرا نائیٹلی کی فلم ’لاسٹ نائٹ‘ کی نمائش سے فلم فیسٹیول کا آغاز کیا جائے گا۔

اس فلم میں ’کلیش آف ٹائٹنز‘ میں کام کرنے والے اداکار سام ورتھنگٹن بھی شامل ہیں۔

’لاسٹ نائٹ‘ نامی اس فلم کی کہانی جنسی کشش، دھوکہ دہی اور رقابت جسے جذبات پر مشتل ہے۔

اس فیسٹیول میں اداکارہ نکول کڈمین کی نئی فلم ’ریبٹ ہول‘ کی نمائش بھی کی جائے گی۔

یہ فلم فیسٹیول اٹھائیس اکتوبر سے پانچ نومبر تک جاری رہے گا۔

اس فلم فیسٹیول میں جاپانی سنیما اور کلچر کو فروغ دینے کے لیے فلمساز آئیرکارہ کوروساوا کی فلم کی نمائش کی جائے گی۔

فیسٹیول میں بچوں کی فلمیں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی جن میں پہلی اطالوی تھری ڈی فلم ’ونکس کلب‘ بھی شامل ہے۔

پیراڈیسو سینما کے ڈائریکڑ گوسوپی ٹورناٹور فلم فیسٹیول کی جیوری کے سربراہ ہوں گے۔

اسی بارے میں