گانے کا منافع: سیلاب زدگان کیلیے

سمیع یوسف
Image caption سمیع یوسف کو ’اسلام کا سب سے بڑا راک سٹار‘ بھی کہا جاتا ہے

برطانوی گلوکار سمیع یوسف نے، جنھیں ’اسلام کا سب سے بڑا راک سٹار ‘کہا جاتا ہے، اپنے نئے گانے کا سارا منافع پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایران میں پیدائش کے بعد برطانیہ میں پرورش پانے والے گلوکار نے اپنے مداحوں سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ان لوگوں کی مصیبتوں کا احساس کریں جو سیلاب کی افتاد میں گھرے ہوئے ہیں۔

ان کے گانے ’ہئر یو کال‘ کا منافع بچوں کو بچانے کے فنڈ ’سیو دی چلڈرن‘ کو جائے گا۔ یہ فنڈ اس وقت پاکستان کے چاروں صوبوں میں امدادی کام کر رہا ہے۔

سمیع یوسف کے دنیا بھر میں ستر لاکھ سے زائد البم فروخت ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک ہولناک قدرتی آفت ہے اور وہ ایک انسان کی حیثیت سے محسوس کرتے ہیں کہ جیسے بھی ہو سکے ہمیں متاثرین کی مدد ذمداری سمجھ کر کرنی چاہیے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ’سیلاب نے بہت سے لوگوں کی زندگیوں کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے اور ہم اپنی کوششوں کے ذریعے ان میں امید پیدا کر سکتے ہیں۔

یوسف کا کہنا ہے کہ ’ایک اس وقت ہمیں اچھی ساکھ رکھنے والی تنظیموں کےساتھ کھڑا ہونا چاہیے تا کہ جس قدر جلد ممکن ہو امداد موثر اور مناسب طور پر متاثرہ افراد تک پہنچ سکے۔

ان کا گانا ’ہئر یو کال‘ آئی ٹیون اور ان کی اپنی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

اسی بارے میں