گلوکار جارج مائیکل کو جیل ہوگئی

Image caption برطانوی گلوکار جارج مائیکل عدالت میں پیش ہونے کے لیے آرہے ہیں

برطانیہ ایک معروف گلوکار جارج مائیکل کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر عدالت نے اٹھ ہفتے قید کی سزا سنائی ہے۔

ان پر گاڑی چلانے پر پانچ برس کی پا بندی اور ساڑھے بارہ سو پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

سینتالیس سالہ گلوکار جارج مائیکل کو لندن کے پر تعیش علاقے ہیمسٹڈ سے جولائی میں اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب انھوں نے اپنی ’رینج روور‘ ایک دکان سے ٹکرادی۔

گزشتہ ماہ انھوں نے عدالت میں اعتراف کیا تھا کہ وہ حادثے کے وقت ادویات کے زیر اثر تھے اوران کے پاس نشہ آور ’بھنگ‘ کے سگریٹ بھی تھے۔

اعتراف جرم کے بعد جارج مائیکل کو عدالت نے بتایا کہ وہ بہت ہی سنگین جرم کے مرتکب ہوئے ہیں جس کے لیے انہیں جیل ہوسکتی ہے۔

عدالت میں موجود ہمارے نام نگار کا کہنا ہے کہ جج سے قید کا سزا کا فیصلہ سن کر جارج مائیکل حیرت زدہ ہوگئے۔

مائیکل چار ہفتے جیل میں رہیں گے جبکہ چار ہوفتے زیر نگرانی رہیں گے۔

برطانوی پاپ سٹار جب جیل جانے کے لیے کمرہ عدالت سے باہر نکلے تو دسیوں فوٹو گرافر اُن کی ایک جھلک دیکھے کے لیے بیتاب تھے۔

اسی بارے میں